پورے ملک میں کل کورونا کے ایک لاکھ 99 ہزار سے زائد نئے معاملے، ایک ہزار سے زائد اموات

ورلڈو میٹر پر جاری کئےگئےاعداد و شمار کے مطابق کل ہندوستان میں 1,99,569 کوروناکے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ملک میں کوروناکاقہر جاری ہےاور کورونا کےنئے معاملات میں اضافہ بہت تیزی سےہورہاہے۔ کل یعنی بدھ کے روز پورےملک سے تقریبادو لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔ورلڈو میٹر پر جاری کئےگئےاعداد و شمار کے مطابق کل ہندوستان میں 1,99,569 کوروناکے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

دارالحکومت دہلی میں کورونا کے معاملوں میں لگاتار شدت دیکھی جا رہی ہے اور کل یہ معاملہ سترہ ہزار سےزیادہ رپورٹ ہوئےہیں ۔ ادھرملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 58 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران مزید 278 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ قابل تشویش یہ ہے کہ فعال کیسز 6.12 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔


ریاست میں نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال کیسز میں زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس دوران، فعال کیسز کی تعداد میں 19028 کا مزید اضافہ ہونے سے بدھ کو بڑھ کر یہ 612070 تک پہنچ گئی جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ ریاست میں اس دوران کورونا کے سب سے زیادہ (پورے ملک میں) 58952 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 35 لاکھ سے زائد 3578160 ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے منگل کو 60212 نئے کیسزسامنے آئے تھے۔

گجرات میں کورونا کی دھماکہ خیزصورت حال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹے میں اس کے انفیکشن کے ریکارڈ 7410 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جو اب تک کسی ایک روز میں سب سے زیادہ ہیں اور اس دوران مزید 73 اموات بھی درج کی گئی ہیں۔


کل مسلسل 15 ویں روز نئے معاملات کا نیا ریکارڈ بنا۔ فعال معاملات ایک دن میں ساڑھے چار ہزارسے زیادہ کی اچھال کے ساتھ 39 ہزار کے پار چلے گئے ہیں۔ گزشتہ سات دنوں سے فعال معاملات میں روزانہ تقریباً دوہزار یا اس سے زیادہ کااضافہ ہورہا ہے۔گزشتہ 31 مارچ سے لگاتار تیزی کادورشروع ہے۔ کل 6690 نئے کیسز اور 67 اموات درج کی گئی تھیں۔ احمدآباد اورسورت سب سے زیادہ متاثرہ علاقےہیں۔

کل 25 اموات احمدآباد، 25 سورت، نوراجکوٹ، سات وڈودرہ، دودو سابرکانٹھا اورجوناگڑھ اور ایک ایک امریلی، گاندھی نگر اور ضلع ڈانگ میں ہوئی۔ احمدآباد، سورت وڈودرہ اورراجکوٹ اضلاع میں بالترتیب 2526 (صرف میٹروشہر میں 2491)، 1655 (صرف مہانگر میں 1424، 452 (صرف میٹروشہر میں 317) اور 653 (صرف میٹرشہر میں 551) نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ جام نگرشہر میں 189 اور دیہی علاقوں میں 119 اور مہیسنا ضلع میں کل ملاکر 191، بھروچ میں 124، بناسکانٹھا میں 119 اورضلع پاٹن میں 108 معاملے سامنے آئے۔ اب تک ریاست میں کل 4995 اموات درج کی گئی ہیں۔ مجموعی طورپر تین لاکھ 63 ہزار سے زیادہ معاملے اب تک سامنے آچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Apr 2021, 7:11 AM