انتخابات 2019: کانگریس کی چوتھی فہرست جاری، ششی تھرور سمیت 27 امیدوار شامل

کانگریس نے اتر پردیش کے کیرانہ سے ہریندر ملک، میرٹھ سے اوم پرکاش شرما، گوتم بدھ نگر سے اروند سنگھ چوہان، بجنور سے اندرا بھٹی، علی گڑھ سے بیجندر سنگھ اور ہمیر پور سے پریتم لودھی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کانگریس پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے۔ یہ فہرست 27 امیدواروں کے ناموں پر مشتمل ہے۔ کانگریس کی چوتھی فہرست کے مطابق اتر پردیش کی 7، کیرالہ کی 12، چھتیس گڑھ کی 5، اروناچل پردیش کی 2 اور انڈمان-نکوبار کی ایک سیٹ کے لئے امیدوار کا اعلان کیا گیا ہے۔ فہرست میں ششی تھرور کا بھی نام شامل ہے، انہیں اس مرتبہ بھی کیرالہ کی ترواننت پورم سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ششی تھرور یہاں سے موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں۔

چوتھی فہرست میں ششی تھرور کے علاوہ اتر پردیش کے کیرانہ سے ہریندر ملک، میرٹھ سے اوم پرکاش شرما، گوتم بدھ نگر سے اروند سنگھ چوہان، بجنور سے اندرا بھٹی، علی گڑھ سے بیجندرر سنگھ، ہمیرپور سے پریتم لودھی اور گھوشی سے بال کرشن چوہان کو امیدار مقرر کیا گیا ہے۔

قبل ازیں کانگریس پارٹی نے 15 مارچ کو امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی تھی۔ تیسری فہرست میں 6 ریاستوں کے 18 امیدوارں کے نام تھے۔ آسام کی 5، تلنگانہ کی 8، میگھالیہ کی 2 اور سکم اور ناگالینڈ کی ایک ایک سیٹ کے لئے امیدوار کا اعلان کیا گیا تھا۔ تیسری فہرست میں آسام کے سلچر سے رکن پارلیمنٹ اور خاتون کانگریس کی قومی صدر سشمتا دیو کو دوبارہ ٹکٹ دیا گیا ہے۔

پارٹی کے سینئر رہنما پی ایل پونیا کے بیٹے تنج کو اتر پردیش کی بارابنکی سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ وہیں میگھالیہ کے سابق وزیر اعلیٰ پی اے سنگما کو تورا سے اور آسام کے سابق وزیر اعلیٰ ترون گوگوئی کے بیٹے گورو کو کلیابور سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */