پاکستان جائیں گے منموہن سنگھ! کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں ہوں گے شریک

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سنگھ نے پنجاب کے وزیر اعلی کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ 9 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ نے جمعرات کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کر کے انہیں گرونانک دیو کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد 550ویں پرکاش پرو میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا۔

کیپٹن سنگھ نے راشٹر پتی بھون میں کووند سے ملاقات کی اور انہیں تحفہ میں پھول دیئے۔ سمجھاجاتا ہے کہ انہوں نے صدر سے گرونانک دیو کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد پرکاش پرو کی تقریب میں شامل ہونے کی اپیل کی۔


سنگھ نے بعد میں ڈاکٹر سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں گرو نانک دیو کے یوم پیدائش پر منعقد پرکاش پرو کے اہم پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دی۔انہوں نے ڈاکٹر سنگھ سے اس موقع پر شری کرتارپور صاحب گرودوارے کےپہلےجتھے میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سنگھ نے پنجاب کے وزیر اعلی کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ9 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیں گے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی گزشتہ مہینے کہا تھا کہ ان کی حکومت کرتارپور کوریڈور کے افتتاحی تقریب کے لئے ڈاکٹر سنگھ کو مدعو کرے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ سکھ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے انہیں دعوت بھیجی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Oct 2019, 5:05 PM
/* */