گجرات کے سابق وزیر جے نارائن ویاس کا بی جے پی سے استعفیٰ، مسلسل بے عزتی سے دلبرداشتہ تھے!

گجرات کے سابق وزیر جے نارائن ویاس نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ انہوں نے تقریباً 30 سال تک پارٹی سے وابستہ رہنے کے بعد بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا ہے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

احمد آباد: گجرات کے سابق وزیر جے نارائن ویاس نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ انہوں نے تقریباً 30 سال تک پارٹی سے وابستہ رہنے کے بعد بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ویاس نے کہا کہ وہ اگلے ماہ ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گے لیکن وہ اپنے آپشن کھلے رکھے ہوئے ہیں۔

صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ویاس نے کہا کہ انہوں نے جمعہ کو پارٹی کے ریاستی صدر کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پٹن ضلع بی جے پی کمیٹی، اس کے کام کاج اور مسلسل تذلیل سے ناخوش ہیں۔ ویاس نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے یہ مسئلہ ریاستی صدر کے ساتھ اٹھایا تھا۔


انہوں نے کہا کہ وہ پٹن ضلع کے سدھ پور حلقہ سے آئندہ الیکشن لڑیں گے، لیکن آزاد حیثیت سے نہیں۔ ویاس نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے حامیوں سے بات چیت کے بعد ہی پارٹی کا فیصلہ کریں گے، جس کے لیے انہوں نے میٹنگ بلائی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔