انل دیشمکھ کو ای ڈی کے سامنے کل پیش ہونے کے لئے سمن

دیشمکھ نے کہا کہ وہ انفورسمینٹ کیس انفارمیشن رپورٹ کی کاپی دستیاب کرائے جانے کے بعد وہ ای ڈی کی جانب سے طلب کیے گئے سبھی دستاویزات پیش کردیں گے۔

انل دیشمکھ کی فائل تصویرآئی اے این ایس
انل دیشمکھ کی فائل تصویرآئی اے این ایس
user

یو این آئی

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ گچھ کے سلسلے میں پانچ جولائی کو یعنی کل حاضر ہونے کے لئے تیسرا سمن جاری کیا ہے۔

اس سے قبل مسٹر دیشمکھ کو 29 جون کو جانچ ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کے لئے کہا گیا تھا لیکن انہوں نے کووڈ۔ 19 اور عمر سے متعلق بیماریوں کا حوالہ دیتے ہوئے ذاتی طور پر حاضر ہونے سے رعایت دیئے جانے کی مانگ کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنا بیان آڈیو/ ویژول ریکارڈ کرانے کے لئے تیار ہیں۔


نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر مسٹر دیشمکھ نے یہ بھی کہا کہ انہیں متعلقہ معاملے میں انفورسمینٹ کیس انفارمیشن رپورٹ کی کاپی دستیاب کرائے جانے کے بعد وہ ای ڈی کی جانب سے طلب کیے گئے سبھی دستاویزات پیش کردیں گے۔ ای ڈی نے گزشتہ 26 جون کو مسٹر دیشمکھ کے پرائیویٹ سکریٹری سنجیو پلانڈے اور پرائیویٹ اسسٹنٹ کندن شنڈے کو گرفتار کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */