بہار کے سابق وزیر رام لکھن مہتو کا انتقال

نتیش کمار نے سابق وزیر رام لکھن مہتو کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہتو ایک ماہر سیاستداں اور معروف سماجی خدمت گار تھے۔ ان کے انتقال سے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سمستی پور: بہار میں سمستی پور ضلع کے دل سنگھ سرائے رکن اسمبلی اور سابق وزیر رام لکھن مہتو کا پٹنہ کے ایئرپورٹ کمپلکس میں انتقال ہوگیا۔ وہ تقریباً 74برس کے تھے۔

بہار میں حکمراں جنتادل (یونائیٹڈ) کے سینئر لیڈر مہتو گزشتہ ایک برس سے کینسر سے متاثر تھے اور کل رات دہلی سے واپسی کے دوران پٹنہ ایئرپورٹ پر ان کا انتقال ہوگیا۔ پہلی بار 1995 میں سمستی پور ضلع کے دل سنگھ سرائے اسمبلی حلقہ سے راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے مہتو 1996 میں لالو کابینہ میں بہار کے فوڈ اینڈ سپلائی کے وزیربنائے گئے تھے۔ اس کے بعد وہ 2005 میں بھی وہ دوسری بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔

آنجہانی مہتو کے بیٹے پرشانت پنکج نے بتایا کہ آج ان کا جسد خاکی پٹنہ کے آبائی گاوں سمستی پور ضلع کے دل سنگھ سرائے کے رام پور جلال پور لایا جائے گا جہاں لوگوں کے درشن کے بعد بیگو سرائے ضلع کے سمریا گھاٹ لایا جائے گا۔ سمریا گھاٹ پر ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔


ریاستی حکومت نے سابق وزیر رام لکھن مہتو کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ کرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ مہتو کے انتقال پر بہار اسمبلی کے اسپیکر وجے کمار چودھری، سمستی پور میں لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) رکن پارلیمان پرنس راج، سابق وزیر راماشرے ساہنی، رام چندر سنگھ نشاد، جنتادل (یو) کے سینئر لیڈر ہریش چندر پودار اور سنیل کمار بمبم نے گہرا رنج و غم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے انتقال سے سیاسی اور سماجی شعبوں میں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

اس درمیان بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے سابق وزیر رام لکھن مہتو کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ کمار نے آج یہاں اپنی تعزیتی پیغام میں کہاکہ مہتو ایک ماہر سیاستداں اور معروف سماجی خدمت گار تھے۔ ان کے انتقال سے سیاسی اور سماجی شعبہ میں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ وزیراعلی نے آنجہانی کی روح کو سکون اور ان کے رشتہ داروں کو دکھ کے اس لمحہ میں صبر اور ہمت کی طاقت دینے کی بھگوان سے پراتھنا کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔