دنیا کے لئے ’ہندستان‘ فارمیسی آف دی ورلڈ بن گیا: کووند

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’کووڈ-19 وبا سے جدوجہد میں ہندستان نے دنیا کے ممالک کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر فیصلہ کن کرادار ادا کیا ہے۔‘‘

صدر رام ناتھ کووند / تصویر نشلرہ ٹویٹر
صدر رام ناتھ کووند / تصویر نشلرہ ٹویٹر
user

یو این آئی

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کووڈ-19 وبا سے جدوجہد میں ہندستان کی عالمی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی نظر میں یہ ملک ’فارمیسی آف دی ورلڈ‘ بن گیا ہے۔ تھائی لینڈ، رومانیہ، قزاقستان اور ترکی کے سفرا کی طرف سے سفارتی دستاویز سونپے جانے کے موقع پر صدر جمہوریہ کووند نے کہا کہ دنیا کی فارمیسی کے طورپر ہندستان نے ضروری دواؤں اور آلات کی سپلائی کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

صدر نے کہا کہ کووڈ-19 وبا سے جدوجہد میں ہندستان نے دنیا کے ممالک کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر فیصلہ کن کرادار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر تھائی لینڈ کی سفیر پتارت ہانگ ٹانگ، رومانیہ کی سفیر ڈینیالہ ماریانا سوجونوف تانے، قزاقستان کے سفیر نورلان زائغاسبائف اور ترکی کے سفیر فرات سنیل نے اپنی شناخت سے متعلق دستاویز جمع کرائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔