بنگلہ دیش میں کورونا سے پہلی موت، برطانیہ سے لوٹنے والی خاتون کا انتقال

برطانیہ نشیں خاتون کا جنہیں بنگلہ دیش لوٹنے پر سلہٹ کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس کی علامات کے ساتھ قرنطینہ میں ڈال دیا گیا تھا، آج صبح سویرے انتقال ہو گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ڈھاکہ: ایک برطانیہ نشیں خاتون کا جنہیں بنگلہ دیش لوٹنے پر سلہٹ کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس کی علامات کے ساتھ قرنطینہ میں ڈال دیا گیا تھا، آج صبح سویرے انتقال ہو گیا۔ روزنامہ ڈیلی اسٹار کے مطابق بنگلہ دیش نے اب تک کورونا وائرس سے دو مریضوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

سلہٹ کے سول سرجن ، پریم آنند منڈل کے مطابق پچھلے پہر کوئی ساڑھے تین بجے خاتون نے سلہٹ شہید شمس الدین احمد اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ چار مارچ کو لندن سے واپس آئی تھیں اور گزشتہ 10 دن سے بخار، کھانسی اور سانس کی تکلیف میں مبتلا تھیں۔ سول سرجن کے حوالے سے یہ رپورٹ دی گئی ہے، جس میں مزید بتایا گیا کہ متوفیہ کو 20 مارچ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور حالت خراب ہونے پر انہیں تنہا کردیا گیا تھا۔


سلہٹ ڈویژن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمولوجی، بیماریوں کے کنٹرول اور تحقیق (آئی ای ڈی سی آر) کی ایک ٹیم نے مقامی وقت کے مطابق صبح 11:30 بجے متوفیہ کے خون کا نمونہ اکٹھا کیا ہے۔ متوفیہ کے کنبہ کے ان ممبروں کو بھی قرنطینہ میں بھیجنے کا ارادہ کر رہے ہیں ، جو ان سے قریبی رابطے میں تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔