دہلی کی سب سے بڑی الیکٹرانک مارکٹ بھاگیرتھ پیلس میں آتشزدگی

قومی راجدھانی کے چاندنی چوک کے بھاگیرتھ پیلس الیکٹرانک مارکیٹ میں جمعرات کی رات زبردست آگ لگ گئی ۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: قومی راجدھانی کے چاندنی چوک کے بھاگیرتھ پیلس الیکٹرانک مارکیٹ میں جمعرات کی رات زبردست آگ لگ گئی ۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

دہلی فائر سرویس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے کئی فائر انجن موقع پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کی تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کو تقریباً 9.30 بجے آگ لگنے کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے اور فائر انجن آگ پر قابو پانے کے لیے موقع پر روانہ ہوئے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ کچھ ہی دیر میں تقریباً 20 دکانوں تک پھیل گئی۔ اس واقعے کے بعد چاروں طرف افراتفری پھیل گئی اور دھویں کا غبار نظر آنے لگا۔


انہوں نے آج صبح کہا، "صورتحال بہت خراب ہے۔ تاہم آگ لگنے والی زیادہ تر عمارت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے 40 گاڑیوں کو کام میں لگایا گیا ہے۔

سابق وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن آج علی الصبح موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ آگ کی وجہ سے عمارت آہستہ آہستہ گر رہی ہے۔ عمارت کی دو منزلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ بھاگیرتھ پیلس دارالحکومت کی سب سے بڑی الیکٹرانک مارکیٹ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔