میرے خلاف ایف آئی آر بی جے پی کی مایوسی کا ثبوت: اکھیلیش

11 مارچ کو ایس پی کے صدر اکھیلیش یادو کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں ہفتے کے روز سابق وزیراعلیٰ اور 20 نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھیلیش یادو نے کہا کہ مرادآباد میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانا بر سر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی مایوسی کا ثبوت ہے اور ضرورت پڑی تو ان کی پارٹی اس ایف آئی آر کی کاپی کی ہورڈنگ بنوا کر لکھنؤ میں جگہ جگہ لگوا دے گی۔

مسٹر یادو نے ٹویٹ کیا،’یو پی کی بی جے پی حکومت نے میرے خلاف جو ایف آئی آر درج کروائی ہے، عوامی مفاد میں اس کی کاپی ریاست کے ہر باشندے کو مطلع کرنے کے لیے یہاں شائع کر رہے ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو دارالحکومت لکھنؤ میں ہورڈنگ بھی لگوا دیں گے۔ یہ ایف آئی آر شکست کھاتی بی جے پی کی مایوسی کی علامت ہے‘۔


غور طلب ہے کہ گزشتہ 11 مارچ کو ایس پی کے صدر اکھیلیش یادو کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں ہفتے کے روز سابق وزیراعلیٰ اور 20 نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایس پی کے ضلع صدر جے ویر سنگھ یادو نے بھی صحافیوں کے خلاف معاملہ درج کروایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔