فلپ کارٹ کے کو فاؤنڈر سچن بنسل کے خلاف ایف آئی آر درج

فلپ کارٹ کے کو فاؤنڈر سچن بنسل کے خلاف ان کی اہلیہ نے جہیز کو لے کر پریشان کیے جانے کا معاملہ درج کرایا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

معروف کمپنی فلپ کارٹ کے کو فاؤنڈر سچن بنسل کے اوپر اس وقت پریشانیوں کا پہار ٹوٹ پڑا جب ان کی اہلیہ پریا نے بنگلورو کے کورمنگلا پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔ پریا نے ایف آئی آر میں الزام لگایا ہے کہ ان کے شوہر سچن بنسل، ان کے سسر ستیہ پرکاش اگروال، ساس کرن بنسل اور ان کے بھائی نتن بنسل انہیں جہیز کو لے کر پریشان کر رہے ہیں۔

واضح رہے سچن اور پریا کی شادی سال 2008 میں ہوئی تھی۔ اپنی شکایت میں پریا نے کہا ہے کہ شادی کے بعد سے ہی سچن کے گھر والوں نے جہیز کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا تھا۔ 28 فروری کو کی گئی ایف آئی آر میں 35 سالہ پریا نے الزام لگایا ہے کہ ان کے والد نے ان کی شادی میں 50 لاکھ روپے خرچ کیے تھے اور سچن کو 11 لاکھ روپے نقد دیئے تھے۔ یہاں یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ سچن کی ماں کرن بنسل نے اپنی بہو پریا کے خلاف کچھ ہفتہ پہلے ہی معاملہ درج کرایا تھا لیکن اس معاملہ کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔


سچن کی اہلیہ پریا دانتوں کی ڈاکٹر ہیں، ان کا الزام ہے کہ سچن نہ صرف ان کے ساتھ لگاتار مار پیٹ کرتا تھا بلکہ ان کے اوپر مستقل دباؤ بنائے ہوئے تھا کہ وہ تمام مشترکہ جائداد کا مالک اسے بنا دے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق پریا نے سچن پر ایک اور سنگین الزم لگایا کہ گزشتہ سال جب سچن دہلی گیا تھا تو اس نے اس کی بہن کے ساتھ بھی چھیڑ خانی کرنے کی کوشش کی تھی۔ پریا نے الزام لگایا ہے کہ جب اس نے جائیداد منتقل کرنے سے انکار کر دیا تو سچن نے اس کے والدین اور بھائی بہن کو پریشان کرنا شروع کر دیا۔

واضح رہے پریا نے دو دفعات کے تحت سچن کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں ایک جسمنای استحصال اور دوسرا دہیز کو لے کر پریشان کرنا شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔