فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ اُمیدواروں کا تیسرے روز بھی سری نگر اور جموں میں احتجاج

مظاہرین نے ایل جی منوج سنہا سے اپیل کی کہ فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ لسٹ کو منسوخ نہیں کیا جانا چاہئے بلکہ ملوث آفیسران کے خلاف کارروائی عمل میں لا کر اُنہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے۔

فنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ منتخب امیدوار احتجاج کر تے ہوئے۔
فنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ منتخب امیدوار احتجاج کر تے ہوئے۔
user

یو این آئی

سری نگر: فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب قرار دیئے گئے اُمیدواروں نے تیسرے روز بھی سری نگر اور جموں میں احتجاج کیا۔ یو این آئی اردو نامہ نگار کے مطابق ہفتے کے روز مسلسل تیسرے دن بھی فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امیدواروں نے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاجی مظاہرے کئے اور دھرنا دیا۔ سری نگر کی پریس کالونی میں امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے برستی بارش میں احتجاجی مظاہرئے کئے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ سرکار کی جانب سے فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ لسٹ کو منسوخ کرنے پر غور وغوض ہو رہا ہے جو منتخب امیدواروں کے لئے بہت بڑی نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحقیقات کے خلاف نہیں، تاہم جن بچوں نے تین سال تک محنت کرکے امتحانات میں کامیابی حاصل کی وہ کہاں جائیں گے۔


انہوں نے مزید بتایا کہ اگر سرکار نے لسٹ کو منسوخ کیا تو یہ منتخب امیدواروں کے لئے سم قاتل ثابت ہوگا لہذا حکومت کو چاہئے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کرکے ملوث امیدواروں کے خلاف ہی کارروائی عمل میں لائی۔ دریں اثنا جموں پریس کلب کے باہر مسلسل تیسرے روز بھی احتجاج پر بیٹھے امیدواروں کا کہنا ہے کہ اُن کا مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر امتحانات کے دوران دھاندلیاں کی گئیں ہیں تو ملوث آفیسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیں نہ کہ جن لوگوں نے پانچ پانچ سال تک اس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کی خاطر اپنا خون پسینہ بہایا اُنہیں ہی سزا دی جائے۔ مظاہرین نے ایل جی منوج سنہا سے اپیل کی کہ فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ لسٹ کو منسوخ نہیں کیا جانا چاہئے بلکہ ملوث آفیسران کے خلاف کارروائی عمل میں لا کر اُنہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔