منی لانڈرنگ معاملہ میں فلم اداکار سچن جوشی گرفتار

فلم اداکار سچن جوشی جے ایم جے گروپ سے منسلک ہوئے ہیں اور یہ گروپ 2017 میں اس وقت سرخیوں میں آیا تھا جب اس نے کاروباری کنگ فشر ولا کو گوا میں خریدا تھا۔

فلم اداکار سچن جوشی
فلم اداکار سچن جوشی
user

یو این آئی

ممبئی: فلم اداکار اور تاجر سچن جوشی کوبلیک منی کو قانونی بنانا(منی لانڈرنگ) کے معاملہ میں پیرکو یہاں ایک مقامی عدالت نے 18فروری تک انفورسمنٹ ڈا ئرکٹوریٹ(ای ڈی) کی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔ ای ڈی نے اومکار گروپ کے ساتھ اس معاملہ میں منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق ایکٹ (پی ایم ایل اے)2002کی دفعات کے تحت اتوار کو جوشی کو گرفتار کیا تھا۔ جوشی جے ایم جے گروپ سے منسلک ہوئے ہیں اور یہ گروپ 2017میں اس وقت سرخیوں میں آیا تھا جب اس نے کاروباری کنگ فشر ولا کو گوا میں خریدا تھا۔

ایجنسی نے اب اس معاملے کا پتہ لگانے کے لئے جانچ شرو ع کی ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ نے بھی اس سلسلہ میں تحقیقات کی ہے۔ خیال رہے کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے بابو لال ورما اور کمل کشور گپتا، میسرس اونکا را گروپ کے پروموٹروں کو پی ایم ایل اے کے تحت گرفتار کیا تھا۔ اومکار گروپ کے پروموٹرس کے خلاف اورنگ آباد پولیس کی طرف سے ایف آئی آر کی بنیاد پر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ جانچ کررہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔