دہلی میں کورونا کے کم ہوتے معاملوں کے ساتھ اس کا خوف بھی ختم

منگل کےروز دہلی میں 12 مریضوں ی موت ہونے سے تعداد اموات 10609 ہوگئی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

راجدھانی دہلی میں بہت تیزی کے ساتھ کورونا کے تازہ معاملوں میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے دہلی والوں میں اس کا خوف بھی ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔ اس خوف کے ختم ہونے کی وجہ سے بازاروں میں بھی رونق واپس لوٹ آ ئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نئے معاملوں کے مقابلے میں صحت یاب ہونےکے معاملے زیادہ ہونے سے سرگرم معاملوں میں کمی درج کی گئی ہے کہ اب 4562 پہنچ گئی ہے۔ راحت کی ایک اور بات یہ ہے کہ راجدھانی میں مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح بڑھ کر 97.58 فیصد پہنچ گئی ہے۔

منگل کو سرگرم معاملے مزید 1275 گھٹ کر اب 4562 رہ گئے۔ راجدھانی میں صحت مند ہونے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے سرگرم معاملوں میں کمی درج کی گئی ہے۔


دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق اس مدت میں 442 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 627698 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 557 مریضوں کے صحت مند ہونے سے کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 612527 ہوگئی۔ راجدھانی میں مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح بڑھ کر 97.58 فیصد پہنچ گئی ہے۔

اس دوران 12 مریضوں ی موت ہونے سے تعداد اموات 10609 ہوگئی ہے۔راجدھانی میں شرح اموات محض 1.69 فیصد رہ گئی ہے۔ اموات کے معاملے میں پورے ملک میں دلی چوتھے مقام پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔