مودی حکومت کی پالیسیوں کے سبب پیاز پیدا کرنے والے کسان مشکلات سے دو چار: شرد پوار

این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ مرکزی حکومت کے پیاز کے برآمدات کو روکنے کی اجازت دینے والے متضاد فیصلے کی وجہ سے پیاز کے کسان مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں

مودی حکومت کی پالیسیوں کے سبب پیاز پیدا والے کسان مشکلات سے دو چار: شرد پوار
مودی حکومت کی پالیسیوں کے سبب پیاز پیدا والے کسان مشکلات سے دو چار: شرد پوار
user

یو این آئی

ناسک: سابق مرکزی وزیر زراعت اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) صدر شرد پوار نے پیاز کی برآمدات اور درآمدات کی پالیسی کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت کی متضاد پالسی کی وجہ سے پیاز کا ذائقہ کڑوا ہوگیا ہے۔

پوار نے بھجبل نالج سٹی میں بدھ کے روز پیاز مصنوعات اور تاجروں سے ملاقات کے دوران یہ باتئیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے پیاز کے برآمدات کو روکنے کی اجازت دینے والے متضاد فیصلے کی وجہ سے پیاز کے کسان مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت پیاز کو ضروری اشیا کی فہرست سے ہٹا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کو پیاز کے سلسلے میں پھر سے مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے پیاز پر لگی پابندیوں کو جلد از جلد ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیاز کا مسئلہ مرکز اور ریاستی حکومت کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پیاز کے مسئلے کو مرکزسے متعلق محکموں کے سربراہوں کے سامنے اٹھائیں گے۔

انہوں نے تاجروں کو پیاز بازاروں کو پھر سے شروع کرنے کی صلاح دی اور کہا کہ ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ این سی پی سربراہ نے پیاز کے نقل وحمل پر لگائے گئے 25 ٹن کے کیپ پر بھی ناراضگی ظاہر کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */