کسان احتجاج: کسان مخالف ہیں نریندر مودی، یوگیندر یادو کا بیان

تصویر قومی آواز / وپن
تصویر قومی آواز / وپن
user

قومی آوازبیورو

30 Nov 2018, 5:09 PM
مستقبل بدلنے کے لئے پی ایم بدلیں گے کسان، راہل گاندھی

کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ’’کسانوں کی بدحالی کے لئے مودی حکومت ذمہ دار ہے۔ 2014 میں جو وعدے کئے تھے انہیں پورا نہیں کیا۔‘‘ راہل گاندھی نے کہا کہ اب کسان مستقبل بدلنے کے لئے پی ایم بدلیں گے۔

30 Nov 2018, 3:52 PM
کسان احتجاج: جلسہ عام میں راہل گاندھی کی شرکت

سنسد مارگ پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کانفریس کے صدر راہل گاندھی نے کہا، ’’مودی جی نے کسانوں سے وعدہ کیا تھا کہ ایم ایس پی بڑھا دیا جائے گا لیکن انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

30 Nov 2018, 2:09 PM
کسان مخالف ہیں نریندر مودی: یوگیندر یادو

دہلی کے سنسد مارگ پر کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یوگیندر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کسان مخالف ہیں اور اس مرتبہ اس حکومت کو سبق سکھانا ہے۔

ادھر سینئر صحافی پی سائیناتھ نے کہا کہ اس وقت پورا ملک کسانوں کے ساتھ کھڑا ہے، حکومت کسانوں کے مطالبات کو لے کر جلد پالیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائے۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ریٹایرڈ میجر جنرل ستویر نھے کہا کہ فوج میں کسانوں کے بچے ہی ہیں، اس لئے کسان اور جوان ایک ہیں۔ انہوں نے کہاکہا کہ پورا ملک کسانوں کے ساتھ ہے۔


30 Nov 2018, 12:26 PM
کسان احتجاج LIVE: جملے باز حکومت کو اکھاڑ کر پھینک دیں گے، کسانوں کا اعلان

اپنے مطالبات کو لے کر دہلی کے سڑکوں پر احتجاج کر رہے کسان مودی حکومتک پر بری طرح ناراض ہیں۔ کسانوں نے کہا، ’’کسانوں نے مودی حکومت کا پردہ فاش کر دیا ہے اور وہ ملک سے باہر جا کر بیٹھ گئے ہیں۔‘‘

کسانوں کا صاف کہنا ہے کہ اگلا وزیر اعظم کون ہوگا یہ اب کسان طے کریں گے، مودی کسان مخالف ہیں لہذا انہیں 2019 میں اقتدار سے جانا ہوگا۔ کسان رہنماؤں نے کہا کہ انہیں ہر طرح سے مودی حکومت سے بات کرنے کی کوشش کی، دو بل تیار کر کے حکومت کو سونپے لیکن پارلیمنٹ کے اجلاس میں انہیں پیش نہیں کیا گیا۔

کسانوں نے کہا کہ اگر حکومت ان کی بات نہیں مانتی تو پھر اگلا وزیر اعظم کسان طے کریں گے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ آج ڈاکٹر، انجینئر اور آرمی افسران ہر شعبہ کے لوگ کسانوں کے ساتھ ہیں جو بھی پارٹی جملے بازی کرے گی اسے اکھاڑ کر پھینک دیا جائے گا۔

کسان احتجاج: کسان مخالف ہیں نریندر مودی، یوگیندر یادو کا بیان
کسان احتجاج: کسان مخالف ہیں نریندر مودی، یوگیندر یادو کا بیان
کسان احتجاج: کسان مخالف ہیں نریندر مودی، یوگیندر یادو کا بیان
30 Nov 2018, 12:26 PM

کسانوں کے مارچ میں شرد پوار اور فاروق عبداللہ بھی سشامل ہو سکتے ہیں

کسان اپنے مطالبات کو لے کردہلی کی سڑکوں پر ہیں اور رپورٹس کے مطابو این سی پی کے رہنما شرد پوار اور جمو و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ بھی اس مارچ میں شال ہو سکتے ہیں

تصویر قومی آواز / وپن
تصویر قومی آواز / وپن
تصویر قومی آواز / وپن
تصویر قومی آواز / وپن
تصویر قومی آواز / وپن
تصویر قومی آواز / وپن

30 Nov 2018, 11:36 AM

جنتر منتر پر پہلے سے ہی ہزاروں کسان موجود

30 Nov 2018, 11:19 AM

پارلیمنٹ کی جانب مارچ کر رہے کسان نعرہ لگا رہے ہیں’مندر نہیں قرض معافی چاہئے‘

پارلیمنٹ کی جانب مارچ کر رہے ہزاروں کسان نعرے لگا رہے ہیں کہ ان کو رام مندر نہیں ان کو قرض معافی چاہئے، ان کو اپنی پیداوار کی صحیح قیمت چاہئے، ان کو خوشحالی چاہئے۔ بڑی تعداد میں کسان نظر آ رہے ہیں جبکہ پلوس نے صرف ایک ہزار کسانوں کو پارلیمنٹتک جانے کی اجازت دی ہے۔


30 Nov 2018, 11:03 AM

کسانوں کی پارلیمنت کی جانب مارچ شروع

ہزاروں کی تعداد میں کسانوں نے رام لیلا مدیان سے پارلیمنٹ کی جانب مارچ شروع کر دی ہے۔ ملک کے ہر کونے سے کسان نظر آ رہے ہیں ۔ بڑی تعداد میں خواتین کسان بھی نظر آ رہی ہیں ۔ کسان جہاں اپنا قرض معاف کرانے کا مطالبہ کر رہیں وہیں وہ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ان کے لئے مندر اہم نہیں ہے ان کے لئے کسانوں کے پیداوار کی صحیح قیمت اور قرض معافی ہے۔

30 Nov 2018, 9:46 AM

دہلی پولس نے کسانوں کو مارچ کی اجازت نہیں دی

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دہلی کے رام لیلا میدان میں جمع ہوئے ہزاروں کسانوں کوپارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے کے لئے دہلی پولس نے اجازت نہیں دی ہے ۔ اگر کسانوں نے اس میں زبردستی کی اور پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے دہلی پولس نے کسانوں کے مارچ کو دیکھتے ہوئے ایک ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ جنتر منتر پر ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کا انتظام نہیں ہے ایسے میں اگر کسانوں کی تعداد اس سے زیادہ ہوئی تو نہیں رام لیلا میدان پر ہی اپنا مظاہرہ کرنا ہو گا۔


30 Nov 2018, 9:29 AM

کسان مارچlive : اپنے مطابات کو لے کر کسان رام لیلا میدان میں جمع، پارلیمنٹ مارچ کی تیاری

قرض معافی اور اپنی پیداوار کی لاگت کا ڈیڑھ گنا سپورٹ قیمت دئے جانے سمیت کئی مطالبات کو لے کر ایک مرتبہ پھر ملک بھر سے ہزاروں کسان دہلی کے رام لیلا میدان میں جمع ہو چکے ہیں۔ اپنے مطالبات کو لے کر کسان کچھ ہی دیر میں رام لیلا میدان سے پارلیمنٹ کی جانب کوچ کریں گے ۔

واضح رہے ملک بھر کے کسان کل سے رام لیلا میدان میں جمع ہو رہے ہیں ۔ ادھر کسانوں نے حکومت اور انتظامیہ کو انتباہ کر دیا ہے کہ اگر ان کو پارلیمنٹ جانے سے روکنے کی کوشش کی گئی تو وہ پھر برہنہ ہو کر مظاہرہ کریں گے ۔

کسانوں کی اس مہم کو وکلاء، ڈاکٹر ، سابق فوجیوں اور طلباء کے کئی حلقوں سےحمایت مل رہی ہے۔

30 Nov 2018, 11:44 AM
کسانوں کے احتجاج کی کچھ ویڈیوز

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔