کسان تحریک: مظاہرین نے ’بھینس‘ کے سامنے بجایا ’بین‘، ویڈیو ہوا وائرل

آج صبح کچھ مظاہرین نے مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے ’بھینس‘ کے سامنے بین بجایا۔ اس عمل کے ذریعہ وہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ مودی حکومت کے سامنے کچھ بھی کہنے کا کوئی اثر نہیں ہو رہا۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

تنویر

مرکزی حکومت کے ذریعہ پاس کردہ متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک دن بہ دن تیز ہوتی جا رہی ہے۔ اس قانون کو رد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور اتر پردیش سمیت درجن بھر ریاستوں کے کسان دہلی کے سنگھو، ٹیکری، غازی آباد و دیگر بارڈرس پر دھرنا و مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس درمیان نوئیڈا میں کسانوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں مظاہرین بھینس کے سامنے بین بجاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور بھینس کے اوپر ’کیندر سرکار‘ یعنی مرکزی حکومت لکھا ہوا ہے۔

دراصل مودی حکومت کے نمائندے کسان لیڈروں سے کئی دور کی بات چیت کر چکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔ کسان لیڈروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ٹال مٹول والا رویہ اپنا رہی ہے اور کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ مظاہرین نے مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے ’بھینس‘ کے سامنے بین بجانا شروع کر دیا۔ اس عمل کے ذریعہ وہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ مودی حکومت کے سامنے کچھ بھی کہنے کا کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔