حیدرآباد دکن کے مشہور گلوکار خان اطہر کا انتقال

خان اطہر کو سرکاری، خانگی اور کئی تقاریب میں بطور خاص مدعو کیا جاتا تھا۔ وہ مختلف ادبی اور ثقافتی انجمنوں سے وابستہ رہے۔ وہ انتہائی ملنسار، منکسر المزاج شخصیت تھے۔

حیدرآباد دکن کے مشہر گلوکار خان اطہر / تصویر بشکریہ ٹوئٹر
حیدرآباد دکن کے مشہر گلوکار خان اطہر / تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

یو این آئی

حیدرآباد: حیدرآباد دکن کے مشہور گلوکار خان اطہر کا انتقال ہو گیا۔ خان اطہر نے کئی برسوں تک نہ صرف حیدرآباد دکن بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں پروگرام پیش کر کے شہرت حاصل کی تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند سردار محمد خان انجینئر ڈیلائٹ کمپنی ہائی ٹیک سٹی اور دو دختران شامل ہیں۔ خان اطہر کی عمر 65 برس تھی۔ نماز جنازہ بعد نماز عشا مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان دال منڈی چوک نزد سلکی آئسکریم میں عمل میں آئی۔

خان اطہر ابتدا میں حمد ونعت شریف پیش کرتے تھے۔ اسکول کے دور سے ہی ان کو گلوکاری کا شوق تھا۔ انہوں نے عطا اللہ بیگ سے گلوکاری کی تربیت حاصل کی تھی۔ خان اطہر، مرحوم محمد رفیع کی یاد میں پابندی کے ساتھ سالانہ پروگرام پیش کرتے تھے۔


خان اطہر کو سرکاری، خانگی اور کئی تقاریب میں بطور خاص مدعو کیا جاتا تھا۔ وہ مختلف ادبی اور ثقافتی انجمنوں سے وابستہ رہے۔ وہ انتہائی ملنسار، منکسر المزاج شخصیت تھے۔ سیاسی لیڈران، اساتذہ برداری، وکلا، فنکاروں، صحافیوں اور سماج کی کئی سربرآوردہ شخصیات سے ان کے خاص مراسم رہے اور وہ ان میں کافی مقبول تھے۔ خان اطہر نے غزل گلوکاری کو ایک نئی جلا بخشی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔