سی بی ایس سی: 9ویں اور 11ویں جماعت کے طلباء کو فیل ہونے پر ایک موقع اور ملے گا

کورونا وبا کی وجہ سے سی بی ایس سی کی طرف سے پہلے ہی آٹھویں کلاس کے طالب علموں کو بغیر امتحان کے کامیاب کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والےنویں اور11ویں کےطلباء اگر امتحان میں ناکام ہوگئے ہوں تو انہیں ایک موقع اور دیا جائے گا۔

مرکزی انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے جمعرات کو ٹویٹ کر کے یہ معلومات فراہم کی۔انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ سی بی ایس سی کے ذریعہ جاری اس پریس ریلیز کو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نویں اور11ویں کلاس کے طلباء کو کورونا بحران کے پیش نظر یہ سہولت اس سال دی جائے گی۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وبا کا بحران ہے،طلباءاوروالدین دباو سے گزررہے ہیں۔ایسے وقت میں والدین کی طرف سے بورڈ سے یہ مطالبہ مسلسل کیا جارہا ہے کہ نویں اور 11ویں کلاس کے جو بچے ناکام ہوگئے ہوں انہیں ایک موقع اور دیا جائے۔سی بی ایس سی نے کہا ہے کہ ان کی طرف سے مطالبے کے پیش نظر بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی بچہ فیل ہوگیا ہو تو اسے ایک مرتبہ آن لائن یا آف لائن یا کسی جدید طریقے سے ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔بورڈ نے کہا ہے کہ آیا اسکول میں امتحانات ہو گئے ہوں یا نہ ہوئے ہوں طلباء کو یہ موقع ایک بار ضروردیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے سی بی ایس سی کی طرف سے پہلے ہی آٹھویں کلاس کے طالب علموں کو بغیر امتحان کے کامیاب کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔