شدید گرمی بدستور جاری، اتوارکو بھی دہلی کا موسم کافی گرم رہا

قومی دارالحکومت میں شدید گرمی کا دورجاری ہے اور اتوار کو چھٹی منانے کے لئے باہر نکلنے کے بجائے صبح سے ہی ’آگ کا گولہ‘ بنے سورج کے قہر سے لوگ گھروں میں ہی قید رہے

شدید گرمی بدستور جاری
شدید گرمی بدستور جاری
user

یو این آئی

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں شدید گرمی کا دورجاری ہے اور اتوار کو چھٹی منانے کے لئے باہر نکلنے کے بجائے صبح سے ہی ’آگ کا گولہ‘ بنے سورج کے قہر سے لوگ گھروں میں ہی قید رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ نے جزوی طورپر بادل چھائے رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور بجلی چمکنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ کے مطابق صبح کا کم سے کم درجہ حرارت 32.8 ڈگری سیلسیس رہا جو کہ معمول سے پانچ ڈگری زیادہ ہے اور 8:30 بجے ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ ہفتے کے آخر میں دہلی میں بادل چھائے رہیں گے لیکن بارش کا امکان کم ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 16 جون تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر رہنے کا امکان ہے اور 17 جون کو تیز اور ہلکی بارش کے ساتھ درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس تک آسکتا ہے جس سے گرمی سے راحت ملے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔