دہلی میں شدید کہرا، کئی حصوں میں حد بصارت کی سطح 50 میٹر سے بھی کم

کہرے کی وجہ سے قومی دارالحکومت کے کئی حصوں میں حد بصارت کی سطح 50 میٹر سے بھی کم رہی۔ شمالی ریلوے نے کہا کہ حد بصارت کی وجہ سے کم از کم 17 ٹرینیں آج صبح دیری سے چل رہی تھیں۔

دہلی میں کہرا / IANS
دہلی میں کہرا / IANS
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی میں جمعرات کی صبح شدید کہرا چھایا رہا اور کم از کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جو معمول سے پانچ ڈگری کم ہے۔ کہرے کی وجہ سے قومی دارالحکومت کے کئی حصوں میں حد بصارت کی سطح 50 میٹر سے کم رہی۔ شمالی ریلوے نے کہا کہ کم حد بصارت اور آمدو رفت سے متعلق وجوہات سے کم از کم 17 ٹرینیں آج صبح دیری سے چل رہی تھیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج کم از کم درجہ حرارت چار ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری رہنے کی امید ہے۔ اس سے پہلے بدھ کو محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ اگلے 3 سے چار دن تک شمالی ہندوستان کے میدانی علاقوں اور وسطی ہندوستان کے آس پاس کے حصوں میں خشک شمال مغربی ہوائیں چلیں گی۔ اس کے اثر سے آئندہ دنوں میں اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ اور اترپردیش کے الگ الگ علاقوں میں شدید سے بہت شدید کہرا چھائے رہنے کا اندازہ ہے۔


بہار، سب ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم، آسام ، میگھالیہ اور تریپورہ میں اگلے دو سے تین دن کے دوران، اگلے 24 گھنٹوں تک اتر پردیش اور 29 سے 31 جنوری کے دوران اوڈیشہ میں بھی ایسا ہی موسم برقرار رہنے کا اندازہ ہے۔ اس دوران قومی دارالحکومت خطے کی فضا کا معیار پھر ’بہت خراب‘ ہوگیا اور فضا کا معیار انڈیکس 301 پر رہا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */