راجستھان میں شدید سردی: فتح پور میں کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 5.2 ڈگری سیلسیس تک نیچے پہنچا

راجستھان میں شدید سردی نے قہر برپاکر کھا ہے اور آج سیکر ضلع کے فتح پور میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے پانچ ڈگری سیلسیس سے بھی نیچے پہنچ گیا جس سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش
سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش
user

یو این آئی

سیکر: راجستھان میں شدید سردی نے قہر برپاکر کھا ہے اور آج سیکر ضلع کے فتح پور میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے پانچ ڈگری سیلسیس سے بھی نیچے پہنچ گیا جس سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

فتح پور زرعی تحقیقی مرکز کے مطابق، فتح پور میں کم از کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سیلسیس گرکر نقطہ انجماد سے 5.2 ڈگری سیلسیس نیچے ریکارڈ کیا گیا۔ یہ ریاست کا سرد ترین مقام تھا۔

اس سے قبل 30 دسمبر 2014 کو فتح پور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فتح پور میں اتوار کو تیسرے دن بھی کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا۔ ہفتہ کو فتح پور میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 3.8 ڈگری سیلسیس اور جمعہ کو یہ نقطہ انجماد سے 1.6 ڈگری سیلسیس نیچے تھا۔


اس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا اور لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ گاڑیوں اور درختوں، پودوں اور فصلوں پر اونس جم گئی اور کھیتوں میں آبپاشی کے پائپوں میں پانی جم گیا۔ سردی میں اضافے سے ٹھٹھرتے لوگوں الاؤ جلا کر سردی سے بچنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ اس دوران ٹھنڈ کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔ دن کے وقت سورج نکلا تو سخت سردی میں راحت محسوس ہوئی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔