برج بھوشن پر کارروائی نہ کرنے کی وجہ بتائیں مودی: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم سے سیدھا سوال پوچھا ’’نریندر مودی جی ان سنگین الزامات کو پڑھیں اور ملک کو بتائیں کہ ملزموں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟‘‘

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia

user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف الزامات کے حوالے سے ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے پوچھا ہے کہ ملزم کو کیوں تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی ہے۔

پرینکا گاندھی نے ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر پر لگائے گئے الزامات کو ٹوئٹ کیا اور وزیر اعظم سے سیدھا سوال پوچھا ’’نریندر مودی جی ان سنگین الزامات کو پڑھیں اور ملک کو بتائیں کہ ملزموں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟‘‘


اس کے ساتھ انہوں نے ایک انگریزی روزنامے میں اس بارے میں ایک تفصیلی خبر بھی پوسٹ کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ برج بھوشن سنگھ کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، جن میں چھیڑ چھاڑ کے کم از کم 10 کیسز کا تفصیل سے ذکر ہے۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ کم از کم دو ایسے کیسز ہیں جن میں خواتین کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنے کے عوص غیر اخلاقی مطالبہ کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔