قانون کا راج قائم کرنا صرف حکومت کا کام نہیں: نتیش کمار

نتیش کمار نے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے اور مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد کی موجودگی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ ٹرائل کا کام تیزی سے چلتا رہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے حکومت کی جانب سے عدلیہ کی ضرورتوں کو پورا کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون کا راج قائم کرنا صرف حکومت کام نہیں ہے، عدلیہ کی بھی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

نتیش کمار نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے اور مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد کی موجودگی میں پٹنہ ہائی کورٹ کے شتابدی ہال کے افتتاحی پروگرام میں کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ ٹرائل کا کام تیزی سے چلتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ مقنہ قانون تو بنا سکتی ہے لیکن سب سے بڑا کردار عدلیہ کا ہی ہے۔


وزیراعلی نے کہا کہ سال 2005 میں جب انہیں ریاست میں کام کرنے کا موقع ملا تب جرائم کے معاملے میں ٹرائل کی پٹنہ ہائی کورٹ کی سطح پر مانیٹرنگ کی گئی اور تیزی سے ٹرائل ہوا۔ ججون کو جس ضلع کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اس پر انہوں نے نظر رکھی۔ عدالت نے کام کیا اور مجرموں کو سزا ملنی شروع ہوئی۔ اس سے بہار میں جرائم کے واقعات میں کمی آئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */