مختار انصاری کے درجن بھر ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے، دہلی سے یوپی تک کارووائی

چھاپہ ماری مختار کے سی اے اور خاندان کے افراد سمیت کچھ معاونین کے خلاف کی جا رہی ہے، ای ڈی کی ٹیم غازی پور کے محمد آباد میں لکھنؤ سے مختار انصاری کے گھر پہنچی ہے

مختار انصاری، تصویر آئی اے این ایس
مختار انصاری، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اتر پردیش کے شہ ور رہنما مختار انصاری کے ٹھکانوں پر ای ڈی کی جانب سے چھاپہ ماری کی جا رہے ہے۔ ای ڈی کی یہ کارروائی دہلی اور اتر پردیش میں مختار انصاری کے 11 ٹھکانون پر کی جا ری ہے۔ معلومات کے مطابق یہ چھاپے مختار کے سی اے اور خاندان کے افراد سمیت کچھ معاونین کے خلاف مارے جا رہے ہیں۔

چھاپہ مار کارروائی کے لئے ای ڈی کی ٹیم لکھنؤ سے غازی پور کے محمد آباد میں مختار انصاری کے گھر پہنچی ہے۔ اس کے علاوہ ٹاؤن ہال میں واقع خان بس سروس کے مالک، سونے کے تاجر وکرم اگرہری اور پراپرٹی ڈیلر گنیش دت مشرا پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔ گنیش دت مشرا، وکرم اگرہری اور مشتاق خان مختار انصاری کے قریبی ہیں۔ ای ڈی کی ٹیم نے پولیس فورس کے ساتھ سبھی کی رہائش گاہوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔


خیال رہے کہ شہ زور مختار انصاری کی مشکلات ان چھاپوں کے بعد مزید سکتی ہیں۔ ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے اینمی پراپرٹی کے معاملے میں بھی ان کے خلاف الزامات طے کیے ہیں۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 29 اگست کو ہوگی۔ ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے مختار کو عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے پر الزامات کی دستخط شدہ کاپی حوالے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

یہ سارا معاملہ حضرت گنج کے ڈالی باغ سے بابستہ ہے، جہاں لیکھ پال نے مختار اور اس کے بیٹوں عباس انصاری اور عمر انصاری کے خلاف اینمی پراپرٹی کے حوالہ سے مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس معاملے میں لیکھ پال نے دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اس کے علاوہ لکھنؤ پولیس مختار کے بیٹے عباس کی تلاش میں ہے۔ اس کے لیے لکھنؤ کمشنریٹ کی طرف سے آٹھ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ جبکہ عدالت کی جانب سے پولیس کو 25 اگست تک کا وقت دیا گیا ہے۔ پولیس گرفتاری کے لیے کئی مقامات پر چھاپے بھی مار رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔