سری نگر میں تصادم، دو ملی ٹنٹ ہلاک

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ محصور ملی ٹنٹوں کو خود سپردگی اختیار کرنے کی پیشکش بھی کی گئی جو انہوں نے ٹھکرا دی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے زونی مر نامی علاقہ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان جاری مسلح تصادم میں اب تک دو ملی ٹنٹ مارے جاچکے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے پوزوالپورہ زونی مر میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سری نگر پولیس اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقہ میں اتوار کی صبح کارڈن ایند سرچ آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ پارٹی جب مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کر رہی تھی تو وہاں موجود ملی ٹنٹوں نے ان پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور پر تصادم چھڑ گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تصادم میں اب تک دو ملی ٹنٹ مارے جاچکے ہیں جن کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ آخری اطلاعات ملنے تک علاقہ میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشن جاری تھا۔ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ محصور ملی ٹنٹوں کو خود سپردگی اختیار کرنے کی پیشکش بھی کی گئی جو انہوں نے ٹھکرا دی۔ انہوں نے کہا کہ محصور ملی ٹنٹوں کو خود سپردگی پر آمادہ کرنے کے لئے ان کے والدین کو بھی تصادم کی جگہ پر بلایا گیا تھا۔

انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر ضلع سری نگر میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرنے کے علاوہ تمام حساس جگہوں پر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی ہے۔ یہ سری نگر میں رواں برس چھڑنے والا دوسرا مسلح تصادم ہے۔ قبل ازیں گزشتہ ایک مسلح تصادم میں تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی کے فرزند جنید صحرائی سمیت تین ملی ٹنٹوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */