بجلی بحران: کوئلہ کی ڈھلائی کے لئے ریلوے نے منسوخ کیں 42 مسافر ٹرینیں

تھرمل پاور پلانٹس میں کوئلے کے ذخیرے کا بڑا بحران پیدا ہوگیا ہے، اس لیے کوئلے کی نقل و حمل کے لیے یہ اقدامات جنگی بنیادوں پر کیے جا رہے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک بھر میں کوئلہ کا بحران گہرا ہو گیا ہے۔ اس کے پیش نظر انڈین ریلوے نے ملک بھر کی الگ الگ زون میں 42 مسافر ٹرینیں منسوخ کی ہیں تاکہ ان کی جگہ مالبردار گاڑیوں کے پھیرے بڑھائے جائیں اور بجلی پیداوار کے پلانٹوں تک کوئلہ کی فراہمی جلد جلد کی جا سکے۔ ملک بھر کے کئی بجلی پلانٹوں کے پاس ضروری 21 دن سے بھی کم کوئلہ کا ذخیرہ باقی ہے۔ کچھ مقامات پر تو ایک دن کا ہی کول اسٹاک باقی ہے۔

ریلوے سے جاری تازہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ 42 ٹرینیں اگلے حکم تک منسوخ کی جاتی ہیں۔ ان میں سے 34 ٹرینیں ساؤتھ ایسٹ سینٹرل ریلوے اور اور 8 ٹرینیں ناردرن ریلوے زون کی ہیں۔ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں ارکان پارلیمنٹ میں مخالفت کےک بعد چھتیس گڑھ کی 3 منسوخ ٹرینوں کو بحال بھی کیا گیا ہے۔

ہندوستان میں تھرمل پاور پلانٹ میں کوئلہ کے اسٹاک اور بڑا بحران سامنے آیا ہے۔ لہذا، جنگی سطح پر کوئلہ کی ڈھلائی کے لئے قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔


دریں اثنا، دہلی کے وزیر توانائی ستیندر جین نے کہا کہ پورے ملک میں کوئلہ کی شدید قلت ہے، کوئی بیک اپ نہیں ہیں، بجلی کا ذخرہ نہیں کیا جا سکتا۔ آج مقامات پر ایک دن ہی کوئلہ باقی ہے جبکہ 21 دنوں کا کوئلہ ہونا چاہئے تھا۔ دہلی کے اندر ہماری کوئی پیمنٹ پینڈنگ نہیں ہے۔ مرکزی حکومت کوئلہ کی ریکس میں اضافہ کرے۔ تال میل کی کمی ہے اور اس کے درست کرنا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */