بہار اسمبلی انتخابات میں 65 سال سے زائدعمر کے ووٹروں کو پوسٹل بیلٹ کی سہولت نہیں

بزرگ اور جو افراد صحت مند نہیں ہیں ان کے لئے ریاستی حکومت 34,000 سے زائد پولنگ سنٹرز بنا رہی ہے جو پہلے کے پولنگ سنٹروں سے 45 فیصد زائد ہے۔

تصویرسوشل میڈیا
تصویرسوشل میڈیا
user

یو این آئی

الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی انتخابات میں وسائل کی کمی کے سبب وہاں 65 سال سے زائد عمر کے ووٹروں کو پوسٹل بیلیٹ کی سہولت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے جاری ریلیز میں کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے پیش نظر قومی آفات کے بندوبست کی اتھارٹی نے یہ ہدایت دی تھی کہ 65 برس سے زائد عمر کے بیمار افراد، حاملہ خواتین اور دس سال سے کم عمر کے بچے گھر میں ہی رہیں گے۔ یہ دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے 65 برس سے زائد عمر کے لوگوں کے لئے پوسٹل بیلٹ کی سہولت دی تھی اور لا کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر وزارت قانون نے 19 جون کو اسے نوٹیفائی بھی کیا تھا۔


الیکشن کمیشن نے بہار کے اسمبلی انتخابات اور ضمنی انتخابات کی تیاریوں کی مسلسل نگرانی کی اور اسے ہر پولنگ مراکز پر ایک ہزار ووٹروں کو ہی ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ۔بزرگ اور جو افراد صحت مند نہیں ہیں ان کے لئے ریاستی حکومت 34,000 سے زائد پولنگ سنٹرز بنا رہی ہے جو پہلے کے پولنگ سنٹروں سے 45 فیصد زائد ہے۔

اس سے ریاست میں پولنگ مراکز کی تعداد بڑھ کر 1,06,000 ہو جائے گی۔ اس کی وجہ سے اس کام میں 1,80,000 سے زائد پولنگ ورکرز اور زیادہ وسائل کی ضرورت ہوگی۔ ان سب چیلنجوں اور دباؤ کے سبب الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ 65 برس سے زائد عمر کے ووٹروں کو پوسٹل بیلٹ کی سہولت نہیں دے گی لیکن 80 برس سے زائد عمر کے افراد اور معذور ووٹروں کے لئے یہ سہولت رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔