ملک بھر میں کل منایا جائے گا عید الاضحیٰ کا تہوار، دہلی کی جامع مسجد میں صبح 6 بجے ہوگی نماز

ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا تہوار کل یعنی 10 جولائی کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ عید الاضحیٰ کی نماز کے حوالے مختلف عیدگاہوں، مساجد اور مدارس میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

دہلی: شاہی جامع مسجد کی سیڑھیوں پر گاہکوں کا انتظار کرتے بکرا فروش / UNI
دہلی: شاہی جامع مسجد کی سیڑھیوں پر گاہکوں کا انتظار کرتے بکرا فروش / UNI
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا تہوار کل یعنی 10 جولائی کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ عید الاضحیٰ کی نماز کے حوالے مختلف عیدگاہوں، مساجد اور مدارس میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

راجدھانی دہلی میں شاہی جامع مسجد میں عید الاضحیٰ کی نماز صبح 6 بجے ادا ہوگی، جبکہ فتحپوری میں نماز صبح 7.15 بجے اور پارلیمنٹ میں واقع مسجد میں نماز عید الاضحیٰ صبح 8 بجے ادا کی جائے گی۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریاستوں کی حکومتوں جانب سے رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس اور انظامیہ کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

راجدھانی دہلی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خریداری0 کا منظور / UNI
راجدھانی دہلی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خریداری0 کا منظور / UNI
PREM SINGH

راجددھانی دہلی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عید الاضحیٰ کے ایک روز قبل بکروں اور قربانی کے دوسرے جانوروں کی خرید و فروخت زور و شور سے جاری رہی۔ بکرا مارکٹ میں ایک سے بڑھ کر ایک بکرے نظر آئے۔ علما نے عید الاضحیٰ کی مناسبت سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان دوسرے مذہب کے لوگوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔