عید میلاد النبی: اوماریا میں امن و امان کے ساتھ منا جشنِ عید میلاد النبیؐ

صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو پیغمبر اسلام محمد کے یوم ولادت ’ میلاد النبی‘ کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

10 Nov 2019, 3:43 PM

اوماریا میں امن و امان کے ساتھ منا جشنِ عید میلاد النبیؐ

مدھیہ پردیش کے ضلع اوماریا میں عید میلاد النبی ﷺ کا جشن پورے جوش و خروش اور ہم آہنگی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہاں مسلم بزرگوں نے مساجد میں نمازیں ادا کرنے کے بعد ملک کےامن و چین اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔قابل ذکر ہے کہ عید میلاد النبیﷺ کا جلوس نہیں نکالا گیا۔

ضلع میں تمام شہری ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نظر آئے۔ اس دوران پولیس اور انتظامیہ کے افسران مستعد نظر آئے۔ یہاں سکیورٹی کے نظم و نسق کے پیش نظر پولیس کی تعیناتی جگہ جگہ کی گئی تھی۔ ضلع میں ابھی تک کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعہ ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

10 Nov 2019, 1:45 PM

اجمیر میں عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس برآمد

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں آج جشن عید میلاد النبی کے موقع پر پیغمبر حضرت محمد ؐ کا یوم ولادت جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر جلوس نکالا گیا جو ڈھائی دن کا جھونپڑا اندركوٹ سے شروع ہوا۔ جلوس درگاہ کے بڑے نظام گیٹ پہنچنے پر خادموں کی تنظیم انجمن یاد گار، درگاہ کمیٹی، کانگریس اور بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کے لیڈروں وغیرہ نے پھولوں کی بارش کر کے جلوس کا خیر مقدم کیا۔

صوفی انٹر نیشنل سوسائٹی کی سرپرستی میں منعقد ہ جلوس میں پیغمبر حضرت محمد سے منسلک کئی جھا نکیوں کا مظاہرہ کیا گیا ۔جلوس درگاہ بازار سے دھان منڈي، دہلی گیٹ، گنج، مہاویر سرکل ہوتا ہوا رشی گھاٹی پر اختتام پزیر ہوا، جہاں حضرت پیغمبر محمد کے پیغامات پر روشنی ڈالی گئی اور لوگوں کو تبرک دیا گیا۔

اس موقع پولس اور انتظامیہ نے سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے تھے ۔ اس سے قبل سنیچر کی شب شاديانے بجا کر اور توپ چلاكر جشن کا آغاز کیا گیا ۔ نورانی محفل کا انعقاد کیا گیا اور صوفی معین الدین حسن چشتی کی مزار پر غلاف پیش کیا گیا۔

10 Nov 2019, 11:44 AM

پرینکا نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کشمیری بھائی بہنوں کو یاد کیا

پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا، ’’آپ سب کو عید میلاد النبی کی بے شمار مبارک باد، خاص طور پر جموں و کشمیر کے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو، جو چار مہینوں سے مشکلات اور دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘


10 Nov 2019, 10:43 AM

كووند اورمودی نے عید میلاد النبی کے موقع پر مبارکباد دی

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو پیغمبر اسلام محمد کے یوم ولادت ’ میلاد النبی‘ کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی ۔

كووند نے ٹویٹ کر کے کہا ’’پیغمبر محمد کے یوم ولادت ،عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر میں تمام ہم وطنوں ، بالخصوص اپنے مسلم بھائی بہنوں کو مبارک دیتا ہوں۔ آئیے ہم سب ان کی زندگی سے درس حاصل کرکے آپسی بھائی چارے اور رحمدلی کے ساتھ سب کی خوشحالی کے لئے کام کریں‘‘۔

صدر کووند نے اس موقع پر اردو میں بھی ٹوئٹ کیا۔

10 Nov 2019, 10:45 AM

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا ’’میلاد النبی پر مبارکباد، پیغمبر محمد کی تعلیمات ہمیں تحریک دیتی ہے ۔ ایشور کرے یہ دن معاشرے میں ہم آہنگی اور ہمدردی کے احساس کو بڑھائے ۔ ایشور سے چاروں اطراف امن کی دعا کر تا ہوں‘‘۔


10 Nov 2019, 10:50 AM

کانگریس پارٹی نے بھی دی مبارک باد

عید میلاد النبی کے موقع پر کانگریس پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل سے مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔