کورونا کے بڑھتے قہر کی وجہ سےممبئی میں اسکول اور کالج 31دسمبر تک بند

ہریانہ حکومت نے ریاست میں کووڈ۔19 انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر طالب علموں کے صحت کے پیش نظر سبھی سرکاری اور نجی اسکولوں کو 30 نومبر 2020 تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی اور ہریانہ سمیت کئی مقامات پریہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ابھی تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں ۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے کل فیصلہ کیاہے کہ ممبئی کے اسکول اور کالجز 23نومبر کو دوبارہ نہیں کھلیں گےاور یہ ابھی31 دسمبر تک بند رہیں گے۔کوویڈ 19 کی ’دوسری لہر‘ کے امکان کے پیش نظر کارپوریشن نے یہ فیصلہ کیاہے۔

اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ممبئی کے میئر کشوری پیڈنیکر نے کہا کہ بی ایم سی کے دائرہ اختیار میں تمام اسکول اور کالجز 31دسمبر تک بند رہیں گے۔


انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ممبئی میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے تناظر میں شہری ادارہ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔شہری حکام کوویڈ ۔19 کی ’دوسری لہر‘ کے امکان کو سنجیدگی سے لے رہے ہے یہی وجہ ہے کہ، 31 دسمبر تک اسکولوں کو بند رکھنے کے اقدام کو ضروری قرار دیاگیا ہے

ممبئی کے علاوہ ریاستی حکومت نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو حکم دیاہےکہ وہ مقامی سطح پر حالات کا جائزہ لینے کے بعد تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کریں۔


ادھر ہریانہ حکومت نے ریاست میں کووڈ۔19 انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر طالب علموں کے صحت کے پیش نظر سبھی سرکاری اور نجی اسکولوں کو 30 نومبر 2020 تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اسکول ایجوکیشن ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ، ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسرز ، ڈسٹرکٹ پروجیکٹ کوآرڈینیٹرز ، بلاک ایجوکیشن آفیسرز ، بلاک ایلیمینٹری ایجوکیشن آفیسرز اور اسکول کے سربراہان کو ہدایات دی گئی ہیں کہ اسکول کے احاطے کو انفیکشن سے پاک کرنے کے لئے سینیٹائز کریں۔ ان ہدایتوں کی خلاف کرنے پر اسکول کے ہیڈ اور منیجر ذمہ دار ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */