زلزلہ کے تیز جھٹکوں سے چین میں افرا تفری، 3 افراد کی موت، درجنوں زخمی

چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن نے راحت رسانی خدمات کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلے سے 72000 سے زائد افراد کی آبادی والا علاقہ متاثر ہوا ہے اور 13 ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بیجنگ: چین کے جنوب مغربی صوبہ ینان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 27 ہوگئی۔ چین کی میڈیا رپورٹوں کے مطابق جمعہ کی دیر شب اور سنیچر کے سویرے یونان کے ڈالی بائی خود مختار علاقے میں 160 سے زائد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن نے راحت رسانی خدمات کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلے سے 72000 سے زائد افراد کی آبادی والا علاقہ متاثر ہوا ہے اور 13 ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور ان میں سے 89 مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔ جمعہ کے روز دیر شب شمال مغربی چین کے صوبہ کینگھائی میں ریکٹر اسکیل پر 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔