پنجاب میں نشہ کا مسئلہ: عآپ نے کیپٹن امریندر سنگھ کے مطالبوں کا خیر مقدم کیا

عام آدمی پارٹی (عآپ) کی پنجاب یونٹ نے ریاست کو نشے کے مسئلہ سے آزاد کرانے کے لئے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ کے ذریعہ حال ہی میں وزیراعظم نریندر مودی کو لکھے خط کا خیر مقدم کیا ہے۔

کیپٹن امریندر سنگھ کی فائل تصویر
کیپٹن امریندر سنگھ کی فائل تصویر
user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: عام آدمی پارٹی (عآپ) کی پنجاب یونٹ نے ریاست کو نشے کے مسئلہ سے آزاد کرانے کے لئے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ کے ذریعہ حال ہی میں وزیراعظم نریندر مودی کو لکھے خط کا خیر مقدم کیا ہے۔

پارٹی کے یہاں جاری بیان کے مطابق ایم ایل اے امن اروڑہ نے وزیراعلی کو اس معاملے میں خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن امریندر کا حال ہی میں وزیراعظم مودی کو لکھا خط تین نقطوں پر مرکوز ہے جن میں قومی ڈرگ پالیسی بنانے، نشہ چھڑانے کے مراکز اور بچاؤ پارٹیوں پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کرنے اور پاکستان کے ساتھ 553 کلومیٹر لمبی بین الاقوامی سرحد کی وجہ سے ڈرگ ٹریفکنگ مسئلہ مستقل طور سے حل کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ان کی پارٹی پنجاب کی جوانی بچانے کے لئے ان مطالبوں کے نفاذ کی وکالت کرتی ہے۔ اروڑہ نے لکھا ہےکہ ریاست کو نشے کی اس بیماری سے نجات دلانا مرکز اور ریاستی حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دو برسوں سے زیادہ کے میعاد کے دوران کیپٹن حکومت نشے کے مسئلہ پر قابو پانے کے لئے جتنا کرسکتی تھی اتنا بھی سنجیدگی سے ساتھ نہیں کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔