تلنگانہ کے عازمین حج کی قرعہ اندازی، 4 ہزار عازمین کا انتخاب

تلنگانہ کے عازمین حج کی قرعہ اندازی کے کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ حج کمیٹی کے دفتر حج ہوزمیں اقلیتی بہبود کے چیف سکریٹری اجے مشرا نے بٹن دبا کر عازمین حج کی قرعہ اندازی کی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ کے عازمین حج کی قرعہ اندازی کے کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ حج کمیٹی کے دفتر حج ہوزمیں اقلیتی بہبود کے چیف سکریٹری اجے مشرا نے بٹن دبا کر عازمین حج کی قرعہ اندازی کی۔

حج 2020 میں مجموعی طور پر 4341 عازمین حج کا قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب عمل میں آیا ہے، جن میں 472 عازمین کا انتخاب 70 سال عمر رکھنے کے سبب ہو گیا جبکہ باقی 3869 عازمین کے انتخاب کے لئے قرعہ اندازی کی گئی ۔


واضح رہے کہ تلنگانہ بھر سے اس مرتبہ حج کے لئے 10752 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس موقع پر مسیح اللہ خان چیئرمین ٹی ایس حج کمیٹی، بی شفیع اللہ، آئی ایف ایس ایگزیکٹو آفیسر ٹی ایس حج کمیٹی، محمد قمرالدین چیئرمین ٹی ایس اقلیتی کمیشن، محمد سلیم چیئرمین ٹی ایس وقف بورڈ، مسزطیبہ افندی ممبر سنٹرل حج کمیٹی، ایم اے شفیع (کارپوریٹر)، ابو طلحہ امجد، عقیل ہاشمی، عارف الدین (ممبران اسٹیٹ حج کمیٹی) بھی موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔