’عازمین حج کی قرعہ اندازی کمپیوٹر کے ذریع نہیں کرائی جائے‘

مہاراشٹر حج کمیٹی کے چیئرمین جمال صدیقی نے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ 2020 میں عازمین حج کی ہونے والی قرعہ اندازی بذریعہ کمپیوٹر نہیں بلکہ پرزا نکال کر کی جانی چاہئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹر حج کمیٹی کے چیئرمین جمال صدیقی نے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ 2020 میں عازمین حج کی ہونے والی قرعہ اندازی بذریعہ کمپیوٹر نہیں بلکہ دستی طور پر نام کی پرزا نکال کر کی جانی چاہئے۔

اپنے ایک مکتوب میں جمال صدیقی نے کمپیوٹر کے ذریعہ کی جانے والی قرعہ اندازی پر شک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں انہیں کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر کے ذریعے کی جانے والی قرعہ اندازی میں بڑے پیمانے پر گڑبڑی ہونے کا خطرہ ہے لہٰذا عازمین کے سامنے ان کا نام ایک پرزے پر لکھ کر قرعہ اندازی کی جانی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حج کے معاملے میں شفافیت رکھنے کے تعلق سے یہ فیصلہ کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس طرح سے کسی بھی شکایت کا موقع دستیاب نہیں ہوگا۔