ڈاکٹر سید احتشام علی ڈاکٹرس ویلفیئر ایسوسی ایشن، دہلی کے صدر منتخب

اس ایسو سی ایشن کا وجود 8 سال قبل عمل میں آیا تھا جو ڈاکٹرس برادری میں بھائی چارے، عوام کی بہتر خدمت، یونانی طریقہ کار کو فروغ دینے کی غرض سے قائم ہوئی تھی۔

تصویر بذریعہ محمد تسلیم
تصویر بذریعہ محمد تسلیم
user

محمد تسلیم

نئی دہلی: ڈاکٹرس ویلفیئر ایسوسی ایشن، دہلی کی 8ویں سالانہ جنرل باڈی کی میٹنگ ڈاکٹر خورشید عالم کی رہائش گاہ جعفرآباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈاکٹر سید احتشام علی نے کی۔ اس موقع پر ایسو سی ایشن کے سابق صدر سبحان احمد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جن کا کووڈ میں مریضوں کا علاج کرتے ہوئے انتقال ہو گیا تھا۔ ویلفیئر میں شامل ہونے والے تمام نئے ممبران کا استقبال کیا گیا اور سرپرست ڈاکٹر اسلام الدین، نائب صدر ڈاکٹر فاروق سیفی اورڈاکٹر قاسمی کے ہاتھوں اسناد اور شناختی کارڈ دیے گئے۔

ایسو سی ایشن کے سیکریٹری ڈاکٹر شیخ کامران نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے لیے مشعل راہ تھے اور آئندہ بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایسوسی ایشن کو ترقی کی طرف گامزن کرتے رہیں گے۔ ڈاکٹر شیخ کامران نے تمام ممبران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ایسو سی ایشن کے ذریعہ ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے اور قوم کی خدمت میں بھر پور کردار ادا کرنا ہے۔

ڈاکٹر سید احتشام علی (درمیان میں)
ڈاکٹر سید احتشام علی (درمیان میں)
تصویر بذریعہ محمد تسلیم

ڈاکٹر سبحان احمد نے کہا کہ 8سال کا سفر بہت شاندار رہا اور مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے کام کیے گئے ہیں، ہم سب کو ایسوسی ایشن کو مضبوط کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کرنی ہوں گی۔ ڈاکٹر کاشف ذکائی نے این سی آئی ایس ایم کی طرف سے یونانی طرز پر ضابطہ بنانے کے لیے دیے گئے سرکلر کے بارے میں بات کی اور یہ بھی بتایا کہ مرکز یونانی پیتھی کے ساتھ کس طرح امتیاز برت رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فہیم بیگ نے ڈاکٹر سید احتشام علی کو ایسوسی ایشن کا نیا صدر بنانے کا اعلان کیا جس پر تمام ممبران نے اتفاق کرتے ہوئے ڈاکٹر سید احتشام علی کو ڈاکٹر ویلفیئر ایسوسی ایشن دہلی کا نیا صدر مقرر کیا۔ انہوں نے ممبران کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایسوسی ایشن 8 سال قبل وجود میں آئی تھی جو ڈاکٹرس برادری میں بھائی چارے، عوام کی بہتر خدمت، یونانی طریقہ کار کو فروغ دینے کی غرض سے قائم ہوئی تھی۔ ہمارا اور نئے ممبران کا فرض ہے کہ ہم اس ایسوسی ایشن متحدہ طور پر مضبوط کریں اور صحت عامہ کے لیے حکومت کی طرف سے جو بھی اسکیمیں لائی جاتی ہیں اس کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں۔


نومنتخب صدر ڈاکٹر سید احتشام علی نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں اس ذمہ داری کو بخوبی نبھانے کی پوری کوشش کروں گا جو مجھے سونپی گئی ہے۔ انہوں نے سابق صدر مرحوم ڈاکٹر سبحان کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے خواب کو پورا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ناصر علی، ڈاکٹر لئیق احمد، ڈاکٹر صابر، ڈاکٹر فاروق سیفی، ڈاکٹر ایم ایچ قاسمی، شاکر، ڈاکٹر زاہد علی، ڈاکٹر کوشک ذکائی، ڈاکٹر جمال احمد، ڈاکٹر جمال ظفر، ڈاکٹر مصطفی کمال الدین، ڈاکٹر سمیر، ڈاکٹر معین سیفی، ڈاکٹر ثقلین وغیرہ موجود رہے۔ ابرار، ڈاکٹر شہروز، ڈاکٹر نسیم، ڈاکٹر ریاض احمد، ڈاکٹر رفیع، ڈاکٹر وکیل، احمد سعید، ڈاکٹر نذر احمد، ڈاکٹر نسیم الدین، ڈاکٹر منظر حسن، ڈاکٹر جمال احمد، ڈاکٹر وسیم احمد، ڈاکٹر شارق الرحمان، ڈاکٹر سمیع احمد، ڈاکٹر فرقان احمد اور ڈاکٹر شیخ کاظم وغیرہ نے گلدستہ پیش کرکے صدر کا استقبال کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔