ہندوستان: کورونا انفیکشن کا ’ڈبلنگ ریٹ‘ 3.2 دن سے بڑھ کر ہوا 12 دن

وزارت صحت کے مطابق ملک میں اس وقت 130 ہاٹ اسپاٹ ضلع، 284 غیر ہاٹ اسپاٹ ضلع اور 319 غیر متاثرہ ضلع ہیں۔ان اضلاع کو گرین، اورینج اور ریڈ زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس سے انفیکشن کے معاملے دوگنے ہونے کی شرح بڑھ کر 12 دن ہو گئی ہے جو کورونا وائرس انفیکشن کو کنٹرول کرنے کے مرکزی حکومت کی کوششوں کی کامیابی کی عکاسی کرتا ہے۔ مارچ میں لاک ڈاؤن سے پہلے یہ شرح 3.2 دن تھی۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں اس وقت 130 ہاٹ اسپاٹ ضلعے، 284 غیر ہاٹ اسپاٹ ضلعے اور 319 غیر متاثرہ ضلعے ہیں۔ ان اضلاع کو گرین، اورینج اور ریڈ زون میں تقسیم کیے گئے ہیں اور حکومت ہند کی ہدایت کے مطابق ہی انہیں کھول دیا جائے گا۔

ملک میں ابھی تک 10 لاکھ سے بھی زیادہ لوگوں کی جانچ ہندسہ پار ہو چکا ہے اور اس وقت ایک دن میں 74000 سے زیادہ افراد کی جانچ ہو رہی ہے۔ ہندوستان دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہے اور پورے ملک میں خاص كووڈ اسپتالوں اور خاص كووڈ ہیلتھ سنٹروں میں موجود 2.5 ملین سے بھی زیادہ بیڈ کی بدولت کسی بھی سنگین صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔


کورونا وائرس سے مرنے والوں کا عالمی اوسط جہاں سات فیصد ہے وہیں یہ ہندوستان میں صرف3.2 فیصد کے آس پاس ہی ہے۔ كووڈ-19 پر قابو پانے میں مرکزی حکومت پانچ مراحل کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں جن میں موجودہ حالت کے سلسلے میں بیداری قائم رکھنا، محتاط رہنا، سرگرم حکمت عملی، مسلسل تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال، سبھی ریاستوں کے ساتھ تال میل اور آخری لیکن سب سے اہم اس بیماری سے جنگ میں ایک عوامی تحریک تیار کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں آر ٹی ۔ پی سی آر ٹیسٹنگ کٹ بنانے کا کام ایڈوانس اسٹیج پر ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد اس کی پیداوار شروع ہو جائے گی اور 31 مئی تک ملک میں روزانہ ایک لاکھ ٹیسٹ ہو پائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 May 2020, 5:40 PM