’دہلی میٹرو۔ ایس بی آئی کارڈ‘ کا آغاز

یہ کوشش دہلی میٹرو کے مسافروں کے کیش لیس لین دین کو فروغ دینے کے لئے ڈیجیٹل مہم کی حمایت میں ڈی ایم آر سی کے عزم کے عین مطابق ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے ہندوستان کے سب سے بڑے بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے اشتراک سے کل ’دہلی میٹرو ایس بی آئی کارڈ‘ کا آغاز کیا اور یہ کثیر مقصدی کارڈ دہلی میٹرو کے مسافروں کے لئے ہر لحاظ سے مفید ثابت ہوگا ’دہلی میٹرو۔ ایس بی آئی کارڈ ‘ڈی ایم آر سی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر منگو سنگھ اور ایس بی آئی کارڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او اشونی کمار تیواری نے مشترکہ طور پر جاری کیا ۔ اس موقع پر دہلی میٹرو اور ایس بی آئی کارڈ کے دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔

اس کارڈ میں جب 100 روپے سے کم رقم بچے تو صارفین دہلی میٹرو - ایس بی آئی کارڈ کو ٹاپ اپ سہولت کے ساتھ سمارٹ کارڈ کے طور پر استعمال کرسکیں گے۔ سمارٹ کارڈ سہولت سے کاڑڈ میں صارف کے لنک ہوئےکارڈ / بینک کھا تے سے 200 روپے کی ٹاپ اپ ویلیو کا ریچارج خودبخود ہوجائے گا ۔ یہ کومبو کارڈ باقاعدہ تمام کریڈٹ کارڈ لین دین کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔


اس موقع پر ڈی ایم آر سی کے سربراہ ڈاکٹر منگو سنگھ نے کہا کہ ’’ یہ کوشش دہلی میٹرو کے مسافروں کے کیش لیس لین دین کو فروغ دینے کے لئے ڈیجیٹل مہم کی حمایت میں ڈی ایم آر سی کے عزم کے عین مطابق ہے ، جو آج کے دور میں سماجی فاصلہ زندگی کاحصہ بن گیا ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ وبا کے وقت میٹرو کے سفر کو محفوظ بنانے کے مقصد سے ’دہلی میٹرو - ایس بی آئی کارڈ‘ ایک لازمی سہولت کے طور پر کام کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔