’چوکیدار‘ کے جواب میں ’مجاہد‘ بنے سری نگر مونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر محمد عمران

شیخ عمران نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ‘میں آج سے اپنا نام مجاہد شیخ عمران لکھنے والا ہوں اور ہر اُس جگہ جہاں میرا نام لکھا جائے گا یا میں اپنا نام لکھوں گا، میں نام کے آگے مجاہد لکھوں گا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: سری نگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر شیخ محمد عمران نے ’چوکیدار‘ کے جواب میں اپنے نام کے آگے 'مجاہد' لکھنا شروع کردیا ہے۔ شیخ عمران نے اپنی ایک ویڈیو پیغام میں کہا ’’میں آج سے اپنا نام مجاہد شیخ عمران لکھنے والا ہوں اور ہر اُس جگہ جہاں میرا نام لکھا جائے گا یا میں اپنا نام لکھوں گا، میں نام کے آگے مجاہد لکھوں گا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ میں ٹویٹر، فیس بک، انسٹا گرام اور دیگر سوشل میڈیا ہینڈلوں پر اپنے نام کے آگے مجاہد لکھنے کی شروعات کروں گا۔
بتادیں دیں کہ شیخ محمد عمران نے ٹویٹر پر اپنا نام تبدیل کرکے مجاہد شیخ محمد عمران لکھا ہے۔ انہوں نے کشمیری نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چوکیدار کا جواب مجاہد سے دینا چاہئے۔

عمران ویڈیو میں جہاد اور مجاہد کی تعریف و تفصیل بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں 'مجاہد کی تعریف یہ ہے کہ وہ جو جہاد میں مصروف ہو اور جہاد گناہوں اوردشمنان اسلام کے خلاف روحانی جنگ کا نام ہے'۔ عمران کا کہنا ہے کہ میں نوجوانوں اور مسلمان بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جتنے بھی میرے ہم وطن اور عزیز ہیں وہ اپنے نام کے آگے مجاہد لکھیں اور دنیا کو یہ دکھائیں کہ ہم امن پسند لوگ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں مجاہد ہوں اور جہاد کررہا ہوں۔

شیخ عمران کا کہنا ہے کہ اسلام امن کا مذہب ہے لیکن اس کی غلط تشریح کی جاتی ہے اور اسی طرح مجاہد اور جہاد کی بھی غلط تعریف کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیری کبھی لڑاکو نہیں تھا بلکہ کشمیری ہمیشہ امن پسند اور مہمان نواز تھا اور ہر کشمیری امن کا متمنی ہے لیکن ہم لوگوں کی خواہشات اور قربانیوں کی قیمت پر امن نہیں چاہتے ہیں۔

انہوں نے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا 'ہمیں ووٹ سوچ کر ڈالنا چاہئے، فلسطین، پاکستان اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر جو ہمار حصہ ہے، میں بھی انتخابات ہوتے ہیں، ہم نے بائیکاٹ کو تیس برسوں سے آزمایا لیکن اس سے پرابلم ہی ہوتی ہے اگر میں نے الیکشن نہیں لڑا ہوتا تو میری جگہ بھی کوئی فرقہ پست آتا جو لوگوں کا استحصال کرتا'۔

بتادیں کہ شیخ محمد عمران دو ماہ قبل سری نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر اور پیپلز کانفرنس لیڈر جنید عظیم متو کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے مسلسل خبروں میں تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */