دہلی- این سی آر میں مانسون سے قبل بارش کی پیش گوئی، آندھی کے بھی آثار

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو دہلی اور این سی آر میں 30 سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی سمیت قومی دارالحکومت کے علاقوں (این سی آر) میں گرج چمک کے ساتھ آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو دہلی اور این سی آر میں 30 سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ ہریانہ اور اس کے اردگرد کے علاقوں بہادر گڑھ، گروگرام، مانیسر، فرید آباد، ہنڈن اے ایف اسٹیشن، غازی آباد، اندرا پورم، چھپرولا، نوئیڈا، بھیوانی کے علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

ہریانہ کے کوروکشترا، کیتھل، کرنال، نروانا، راجوند، اسندھ، فیدوں، جند، گوہانا، خرخودہ، ہانسی، ماہم، روہتک، توشام، جھجر، چرخی دادری، متنیہل، فرخ نگر، باول، ریواڑی، نوح، سوہنا اور راجستھان کے وراٹ نگر، کوٹ پتلی، الور میں دھول بھری آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے حال ہی میں پیش گوئی کی ہے کہ اس سال جنوب مغربی مانسون 15 جون کے آس پاس معمول سے قبل دہلی اور این سی آر کے علاقے میں پہنچنے کا امکان ہے۔ مونسون کی بارشیں عام طور پر قومی دارالحکومت ریجن میں جون کے آخری ہفتے یا جولائی کے پہلے ہفتے میں ہوتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Jun 2021, 2:53 PM