دہلی: عآپ اور بی ایس پی سے تعلق رکھنے والے متعدد وکلا کانگریس میں شامل

دہلی پردیش کانگریس صدر چودھری انل کمار نے کہا کہ جھوٹے خواب دکھا کر اقتدار حاصل کرنے والوں کا پردہش فا ہو چکا ہے، بہتر مستقبل کے لئے آج نوجوان راہل گاندھی سے متاثر ہو کر کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی اور بی ایس پی (بہوجن سماج پارٹی) سے تعلق رکھنے والے متعدد وکلا نے ہفتہ کے روز کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔ ریاست کانگریس کے صدر دفتر میں منعقدہ تقریب کے دوران تمام وکلا نے کانگریس کی رکنیت حاصل کی اور دہلی کانگریس کے صدر چودھری انل کمار نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دہلی کانگریس کے نائب صدر علی مہدی، ضلع صدر دنیش کمار ایڈوکیٹ دنیش کمار اور پارٹی کے قانونی اور انسانی حقوق کے چیئرمین ایڈوکیٹ سنیل کمار بھی موجود تھے۔

کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں بی ایس پی کے ایڈوکیٹ شبر علی، ساکیت بار ایسوسی ایشن کے کارگزار رکن لکشیہ بھاردواج، ساحل کمار ایڈوٹ، متین چودھری، عام آدمی پارٹی کے انکت راج پال، شاداب خان، آصف چودھری شامل تھے۔ اس کے علاوہ سینکڑوں دیگر کارکنان بھی کانگریس میں شامل ہو گئے۔


اس موقع پ چودھری انل کمار نے کہا کہ اروند کیجریوال کی لاپروائی کے سبب دہلی میں کورونا کی صورت حال بے قابو ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار اور لاک ڈاؤن لگانا مسئلہ کا حل نہیں ہے بلکہ کنٹینمنٹ زون میں اضافہ کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں اور مزدوروں کی مالی امداد کی جانی چاہیئے تاکہ وہ اس صورت حال کا مقابلہ کر سکیں۔

انل کمار نے کہا کہ ایک سال سے زیادہ وقت سے دہلی کورونا سے متاثر ہے لیکن دہلی حکومت نے نظام طب کو بہتر بنانے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ روزانہ ایک لاکھ آر ٹی پسی آر ٹیسٹ کئے جاتے تو صورت حال کچھ بہتر ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کا تعاون کر رہے ہیں لیکن عام آدمی پارٹی کی حکومت دہلی والوں کے لئے کچھ نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر روزگار اور کاروبار بند ہونے کی کگار پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔