دہلی فساد: شو روم جلانے کے الزام سے 5 افراد بری، لیکن فساد کا کیس چلتا رہے گا

شو روم جلانے کا الزام کے ختم ہونے پر معاملہ سیشن کورٹ میں زیر غور نہیں رہا، اس لیے فساد پھیلانے سمیت باقی الزامات پر غور کے لیے کیس کو چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ میں بھیج دیا گیا ہے۔

عدالت، تصویر آئی اے این ایس
عدالت، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کڑکڑڈوما کورٹ نے دہلی فساد کے ایک معاملے میں پانچ ملزمین کو آٹوموبائل شو روم جلانے کے الزام سے بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج پلتس پرماچل کی عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ اس الزام کے ختم ہونے پر معاملہ سیشن کورٹ میں زیر غور نہیں رہا، اس لیے فساد کرنے سمیت باقی الزامات پر غور کے لیے کیس کو چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں سماعت کی آئندہ تاریخ 16 ستمبر طے کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بھجن پورہ تھانہ حلقہ کے گھونڈا گاؤں کے نورِ الٰہی روڈ پر فسادیوں نے 25 فروری 2020 کو محمد معراج کے آٹوموبائل شو روم میں توڑ پھوڑ کی تھی۔ اس وقت شو روم میں 15 نئی اور پانچ پرانی دو پہیہ گاڑیاں کھڑی تھیں۔ فسادیوں نے ان گاڑیوں کو باہر نکال کر آگ کے حوالے کر دیا تھا۔ شو روم میں رکھا الیکٹرانک سامان و چرا لے گئے تھے۔


اس معاملے میں متاثرہ کی شکایت پر رجسٹرڈ ایف آئی آر پر جانچ کے بعد پولیس نے موج پور باشندہ ارشاد، نارتھ گھونڈا باشندہ عذیر، سلمان، گلفام، سمیر سیفی عرف پمی کو ملزم بنایا تھا۔ ان پر فساد کرنے، خطرناک اسلحوں کا استعمال کرنے، غیر قانونی گروپ میں شامل ہونے، ملکیت جلانے، چوری کرنے، سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے، ثبوت مٹانے، جبراً گھسنے اور یکساں منشا پر مبنی عمل کرنے کا الزام لگا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔