دہلی-این سی آر میں بھاری بارش کے بعد برا حال، کئی مقامات پر واٹر لاگنگ اور ٹریفک جام

اسکائی میٹ نے منگل کی رات ٹوئٹ کر کے بتایا تھا تھا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں دہلی اور شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں بھاری بارش ہوگی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی اور ملحقہ علاقوں میں بدھ کی صبح بارش کے بعد لوگوں کو امس بھری گرمی سے نجات مل گئی۔ اس اثنا میں دہلی، غازی آباد، نوئیڈا اور گڑگاؤں میں بھاری بارش ہوئی، جس سے درجہ حرارت میں گرواٹ درج کی گئی۔ تاہم متعدد مقامات پر سڑکیں پانی سے بھر گئیں اور کئی مقامات پر لوگوں کو جام کی دقتوں سے دو چار ہونا پڑا۔

دہلی-این سی آر میں بھاری بارش کے بعد برا حال، کئی مقامات پر واٹر لاگنگ اور ٹریفک جام
دہلی-این سی آر میں بھاری بارش کے بعد برا حال، کئی مقامات پر واٹر لاگنگ اور ٹریفک جام
دہلی-این سی آر میں بھاری بارش کے بعد برا حال، کئی مقامات پر واٹر لاگنگ اور ٹریفک جام
دہلی-این سی آر میں بھاری بارش کے بعد برا حال، کئی مقامات پر واٹر لاگنگ اور ٹریفک جام
دہلی-این سی آر میں بھاری بارش کے بعد برا حال، کئی مقامات پر واٹر لاگنگ اور ٹریفک جام
دہلی-این سی آر میں بھاری بارش کے بعد برا حال، کئی مقامات پر واٹر لاگنگ اور ٹریفک جام
دہلی-این سی آر میں بھاری بارش کے بعد برا حال، کئی مقامات پر واٹر لاگنگ اور ٹریفک جام

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے دہلی این سی آر میں گرمی محسوس کی جا رہی تھی۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز بارش اور مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بارش ہونے کے سبب دہلی کی سڑکوں پر بھاری مقدار میں پانی جمع ہو گیا۔

محکہ موسمیات نے دہلی سے ملحقہ علاقوں میں دن بھر ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ دہلی پولیس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر دہلی کے کئی مقامات کے لئے ٹریفک الرٹ جاری کیا ہے۔ اس سے قبل دہلی ٹریفک پولیس کی جانب سے دھولا کنواں، پُل پرہلادپور اور لبرٹی سنیما سے پنجابی باغ جانے والے راستے پر گاڑیوں کے بریک ڈاؤن، سڑکوں پر گڑھوں میں پانی بھرنے اور ٹریفک جام کا الرٹ جاری کیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے ریجنل فورکاسٹنگ سینٹر کے ہیڈ کلدیپ شریواستو نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ جمعرات تک مانسون کا مرکز راجدھانی دہلی کے آس پاس بنا رہے گا۔ بحریہ عرب سے آنے والی جنوب مغربی ہواؤں اور خلیج بنگال سے جنوب مشرقی ہواؤں کے سبب علاقہ میں نمی برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ اسکائی میٹ نے منگل کی رات ٹوئٹ کر کے بتایا تھا تھا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں دہلی اور شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں بھاری بارش ہوگی۔ راجستھان، پنجاب، ہریانہ، دہلی، اتر پردیش، بہار، ہماچل پردیش سمیت اوڈیشہ، آندھرا، کرناٹک اور کیرالہ میں بھی بھاری بارش کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔