کل سے دہلی میں میٹرو پھر سے دوڑنا شروع ہوگی

دہلی میٹرو قومی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کا سب سے اہم ذریعہ ہےاوراس کا 285 اسٹیشن کے ساتھ تقریباً 389 کلومیٹر کا نیٹ ورک ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دہلی میٹرو کل سے 50 فیصد مسافروں کے ساتھ پھر سے اپنا آپریشن شروع کرے گی۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے کہا،’ جاری ترمیمی ہدایات کے پیش نظر دہلی میٹرو خدمات سات جون سے محض 50 فیصد کی استعداد کے ساتھ عوام کے لیے پھر سے شروع کرے گی۔‘

ڈی ایم آر سی نے بتایا کہ پیر کو محض نصف دستیاب ٹرینوں میں سے مختلف لائنوں پر تقریباً پانچ سے 15 منٹ کے وقفے کے ساتھ سروسز شروع ہوکی جائیں گی۔


ڈی ایم آر سی کہا کہ بدھ تک سلسلہ وار ڈھنگ سے پوری تعداد میں ٹرینوں کو شامل کیا جائے گا اور اس کے بعد معمول کے وقفے کے مطابق خدمات دستیاب ہوں گی جیسا کہ لاک ڈاؤن سے پہلے مسافروں کے لیے یہ خدمات دستیاب تھیں۔

ڈی ایم آر سی نے عوام کو صلاح دی کہ وہ اپنے سفر کے دوران میٹرو کیمپس کے اندر کووڈ مناسب معیار (اسٹینڈرڈ) پر عمل درآمد یقینی بنانے میں میٹرو افسران کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے عوام سے روزانہ آمد و رفت کے لیے اضافی وقت نکالنے اور اسٹیشن کے باہر بھی کووڈ ضابطوں پر عمل درآمد کرنے کی درخواست کی۔ مسافر اپنی باری کا انتظار کرنے کے بعد ہی اسٹیشن کے اندر داخل ہوں۔


قبل ازیں مارچ سے ستمبر 2020 میں تقریباً چھ ماہ کے لیے میٹرو خدمات بند تھیں۔ دہلی میٹرو قومی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ میٹرو 285 اسٹیشن کے ساتھ تقریباً 389 کلومیٹر کا نیٹ ورک ہے۔ میٹرو نیٹ ورک اب دہلی کی سرحدوں کو تجاوز کرکے اترپردیش میں نوئیڈا اور غازی آباد، ہریانہ کے شہر گڑگاؤں، فریدآباد، بہادر گڑھ اور بلّبھ گڑھ تک پھیل گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Jun 2021, 6:11 AM
/* */