کورونا کا اثر، نئی پابندیوں کے تحت آٹھ کوچ والی میٹرو میں اب 200مسافر ہی بیٹھ سکتے ہیں

میٹرو کی ہر کوچ میں پچاس مسافر بیٹھ سکتے ہیں اور 250کھڑے ہو سکتے ہیں لیکن اب ہر کوچ میں صرف 25مسافر ہی بیٹھ سکتے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ہندوستان میں کورونا کا بحران ایک مرتبہ پھر بڑھتا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون نے دہشت پھیلائی ہوئی ہے۔ مغربی ممالک میں تو کورونا نے ہنگامہ مچایا ہوا ہی ہے اب ہندوستان میں بھی اس کا خوف بڑھ رہا ہے۔ دہلی اور ممبئی میں اس کے معاملوں میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس وبا کے اومیکرون ویریئنٹ کے معاملات میں اضافہ کے مدنظر دہلی میٹرو میں نئے قواعد کے تحت آٹھ کوچ والی میٹرو میں اب صرف 200مسافر ہی بیٹھ سکتے ہیں۔دہلی میں پہلے ہی کئی اقدامات لئے جا چکے ہیں جن میں تعلیمی ادارے بند کرنا اور رات کا کرفیو اہم ہیں۔


میٹرو نے کل ٹوئٹر پر کہاکہ آٹھ کوچوں والی میٹرو ٹرین میں عام طورپر تقریباً 2400مسافر سوار ہوسکتے ہیں۔ اس میں ہر کوچ میں بیٹھے پچاس مسافر اور 250کھڑے مسافر شامل ہیں۔ موجودہ پابندیوں جس میں پچاس فیصد مسافروں کے بیٹھنے، مسافروں کا کھڑا ہونا منع ہے۔ اب ہر کوچ میں صرف 25مسافر ہی بیٹھ سکتے ہیں۔

میٹرو ٹوئٹ میں کہا کہ یہ ٹرین معمول کی صلاحیت سے دس فیصد سے بھی کم ہے اس لئے بہت ضروری ہونے پر ہی سفر کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔