دہلی شراب معاملہ، کویتا ای ڈی کے روبرو حاضر

کویتا نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں ای ڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کو منسوخ کرنے کی خواہش کی گئی تھی۔ جوکہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کے کویتا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کے کویتا، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

حیدرآباد: دہلی شراب معاملہ کے سلسلہ میں بی آر ایس کی رکن و قانون ساز کونسل کی ممبر کے کویتا دوسرے دور کی پوچھ گچھ کے سلسلہ میں دہلی میں ای ڈی کے دفتر پر حاضر ہوئیں۔ کے کویتا اپنے شوہر انیل اور سینئر ایڈوکیٹ سوما بھرت کمار کے ساتھ دہلی میں وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو کی رہائش گاہ سے ای ڈی کے دفتر کے لیے روانہ ہوئیں۔ کویتا کے ای ڈی دفتر کی روانگی سے پہلے ان سے کئی لیڈروں نے ملاقات کرتے ہوئے ہمدردی اور اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

کویتا ای ڈی کی تحقیقات کے پیش نظر اتوار کی شام حیدرآباد سے دہلی کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔ کویتا نے گزشتہ جمعرات کو سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں ای ڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کو منسوخ کرنے کی خواہش کی گئی تھی۔ کویتا سے پہلے 11مارچ کو پوچھ گچھ کی گئی تھی جس کے بعد ایک مرتبہ پھر ان کو 16مارچ کو حاضر ہونے کا سمن جاری کیا گیا تھا، تاہم وہ مرکزی ایجنسی کے روبروحاضر نہیں ہوئیں، اس معاملہ میں انہوں نے دعوی کیا کہ ان کو راحت دینے کے لئے ان کی جانب سے داخل کردہ درخواست سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔ لیکن وفاقی ایجنسی نے ان کے دعووں کو مسترد کر دیا تھا اور ان سے خواہش کی تھی کہ وہ 20مارچ کو ان کے سامنے حاضر ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */