گزشتہ چھہ سالوں میں دہلی کی جی ڈی ایس پی میں 50 فیصد کا اضافہ: اقتصادی سروے

اقتصادی سروے میں دہلی کے مالی سال 2021-22 میں مستقل قیمتوں پر جی ڈی پی میں 10.23 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے قانون ساز اسمبلی میں اقتصادی سروے 2021-22 پیش کیا جس میں موجودہ قیمتوں پر دہلی کی مجموعی ریاستی پیداوار (جی ڈی ایس پی)2020-21 کے مقابلے میں یہ 17.65 فیصد بڑھ کر 9.24 لاکھ کروڑ روپے ہونے کا تخمینہ ہے۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ قیمتوں پر دہلی کے جی ڈی ایس پی میں گزشتہ چھ سالوں میں تقریباً 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔2021-22 میں مستقل قیمتوں پر جی ڈی ایس پی میں 10.23 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

دہلی کے اقتصادی سروے کے مطابق قومی دارالحکومت میں فی کس آمدنی تخمینہ 16.81 فیصد سال بہ سال بڑھ کر 2021-22 میں 4,01,982 روپے ہو گئی ہے، جو قومی اوسط سے تین گنا زیادہ ہے۔


دہلی کے مالی سال 2021-22 میں مستقل قیمتوں پر جی ڈی پی میں 10.23 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جب کہ اس مدت کے دوران ملک کی حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.9 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

مسٹر سسودیا نے ایوان میں سال کے دوران حکومت کی کامیابیوں کی تفصیلات بتائی ۔ وہ ہفتہ کی صبح 11 بجے قومی دارالحکومت کا سال 2022-23 کا بجٹ پیش کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */