کانوڑ یاترا کے پیش نظر دہلی۔دہرادون قومی شاہراہ 30 جولائی تک بند

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت کے مطابق اے ڈی جی پرشانت کمار ہیلی کاپٹر سے ’کانوڑ یاتریوں‘ پر گلاب کی پنکھڑیوں کی بوچھاڑ کریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

میرٹھ: ساون کے مہینے میں جاری کانوڑ یاترا کے پیش نظر دہلی اور دہرادون کو جوڑنے والی تمام قومی شاہراہ وں کو احتیاط کے طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ مغربی اتر پردیش کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولس (اے ڈی جی) پرشانت کمار کے مطابق دہلی -دہرادون شاہراہ 30 جولائی کی دیر رات تک بند رہے گی۔

جمعہ کی صبح سرکاری ہیلی کاپٹر سے شاہراہ کا فضائی معائنہ کرنے میرٹھ پہنچے پرشانت کمار نے فون پر آئی اے این ایس کو بتایا کہ ’’شمالی ہندوستان کی مصروف ترین شاہراہوں میں شامل دہلی دہرادون ہائی وے پر پولس فورس کی بھاری تعیناتی کی گئی ہے۔ گاڑیوں کو اہم مقامات پر جانے سے روکا جا رہا ہے۔‘‘


کانوڑ یاترا کی حفاظت کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈرون کیمرے سے آسمان سے نگرانی کی کی جا رہی ہے، جس کے لئے تقریباً چار کروڑ روپے کی قیمت والے ڈرون کا استعمال ہو رہا ہے۔ اسی کے ساتھ ہریدوار جانے والے راستہ پر 57 اہم ٹریفک کراسنگ پر سی سی ٹی وی لگائے گئے ہیں ۔ وہیں پی اے سی کی 19 کمپنیوں کو دہلی دہرادون شاہراہ پر تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت کے مطابق اے ڈی جی پرشانت کمار ہیلی کاپٹر سے ’کانوڑ یاتریوں‘ پر گلاب کی پنکھڑیوں کی بوچھاڑ کریں گے۔


ٹریفک ڈائیورزن (گاڑیوں کے لئے متابدل راستہ) کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے اے ڈی جی پرشانت کمار نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ اس وقت عقیدتمندوں کی طرف سے قومی شاہراہ کا استعمال اہم طور پر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہرادون سے دہلی جانے والی گاڑیوں کو دیوبند، رام پور تراہا، جانسٹھ، میرانپور، میرٹھ اور ہاپوڑ ہوتے ہوئے دہلی پہنچایا جائے گا۔ پرشانت نے بتایا کہ پولس نے صلاح دی ہےکہ اگلے دو ہفتوں تک دہلی اور دہرادون کے درمیان سفر کرنے کے لئے سڑک ٹرانسپورٹ کی بجائے ریلوے زیادہ بہتر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Jul 2019, 9:10 PM
/* */