دہلی میں کورونا کے 1647 نئے کیسز، 2463 مریض صحتیاب

مہاراشٹر اور تمل ناڈو کے بعد دہلی تیسری ریاست ہے جہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔

تصویر این ڈی ٹی وی
تصویر این ڈی ٹی وی
user

یو این آئی

قومی دار الحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور لگاتار آٹھویں دن نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔

وزارت صحت نے کل جو اعداد و شمار جاری کئے ہیں ان کے مطابق نئے کیسز 1647 ہیں جبکہ 2463 نے وائرس کو شکست دی۔ دہلی میں کل متاثرین کے اعداد و شمار حالانکہ ایک لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ہو گئے جبکہ اس میں صحتیاب ہونے والوں کی کل تعدا دمیں 2463 جوڑنے کے بعد اب یہ تعداد 95699 یعنی 81.79 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ نو جولائی کو ریکارڈ 4027 مریض صحتیاب ہوئے تھے۔


گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 41 افراد کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 3487 ہو گئی۔ اس دوران کنٹینمینٹ زون 659 ہے۔

سات جولائی کو نئے کیسز کم ہو کر 1379 رہ گئے تھے۔ قبل ازیں دہلی میں 23 جون کو 3947 ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے تھے۔


مہاراشٹر اور تمل ناڈو کے بعد دہلی تیسری ریاست ہے جہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ مہاراشٹر میں وائرس کے اعداد و شمار 2.75 لاکھ سے بھی زیادہ ہیں۔

دہلی میں فعال کیسز کی تعداد بھی آج کم ہو کر 17807 ہو گئی۔ کورونا ٹیسٹ میں گذشتہ کچھ دنوں میں آئی تیزی سے کل ٹیسٹ کے اعداد و شمار 7,36,436 ہو گئے ہیں۔ دہلی میں 10 لاکھ کی آبادی پر ٹیسٹ کا اوسط بھی بڑھ کر 38759 ہو گیا ہے۔


دہلی حکومت کے کل کورونا بیڈ کی تعداد 15363 ہے جن میں سے 4021 مریض ہیں جبکہ 11342 خالی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔