دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کورونا کو دی شکست، کہا- ’واپس آپ کی خدمت میں حاضر ہوں‘

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کورونا وائرس سے شفایاب ہو گئے ہیں، انہوں نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع فراہم کی۔ انہوں نے کہا ’’میں کورونا سے شفایاب ہو کر واپس آپ کی خدمت میں حاضر ہوں‘‘

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / تصویر ٹوئٹر / @AAPUttarPradesh
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / تصویر ٹوئٹر / @AAPUttarPradesh
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ کیجریوال نے آج ٹوئٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ میں کورونا سے صحت یاب ہو کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔

کیجریوال 4 جنوری کو کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ تب انہوں نے کہا تھا کہ میں کورونا کا شکار ہو گیا ہوں۔ ہلکی علامات ہیں۔ خود کو گھر میں الگ تھلگ کر لیا ہے۔ وہ لوگ جو پچھلے کچھ دنوں میں میرے رابطے میں آئے ہیں ، براہ کرم خود کو الگ تھلگ کریں اور اپنا ٹسٹ کروائیں۔


دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 20181 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ وائرس کی شرح 19.60 فیصد ہے۔ اس دوران سات افراد ہلاک ہو ئےہیں۔ دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر پیر کو دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم) کی میٹنگ ہوگی جس میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے کچھ اور سخت فیصلے لیے جا سکتے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔